٭ تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے کانچی پورم میں کلئنجر مگالیر اُرمئی ڈتھتم (کلئنجر خواتین کے حقوق گرانٹ اسکیم) کا آغاز کیا جس کے تحت خاندان کی خواتین سربراہان کو ماہانہ 1,000 روپے فراہم کیے جائیں گے۔۔۔ آئی اے این ایس خواتین کی خود اعتمادی کو مضبوط کرنے اور ان کو با اختیار بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت، اسے کہتے ویلفیر اسٹیٹ، سمجھے صاحب جی!! ٭ امریکی صدر جو بائیڈن کے دوبارہ انتخاب کے امکانات کو ان کی عمر، معیشت اور جرائم پر رائے دہندگان کے خدشات کی وجہ سے خطرے میں ڈالا جا رہا ہے، رائٹرز/اپسوس پول کے مطابق، ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے وائٹ ہاؤس میں واپسی کا موقع پیدا ہو گیا ہے۔۔۔ ریوٹرس یہ صرف ایک خدشہ ہے، ابھی دلی بہت دور ہے، اقتدار کی چھری بائیڈن کے ہاتھ میں رہے یا ٹرمپ کے ہاتھ میں ذبح کے لئے بکری تو تیسری دنیا ہی سے آئے گی نا!! کیا سمجھے!!! ٭بی جے پی کی کرناٹک یونٹ نے خود کو ہندوتوا کارکن چترا کنڈا پورہ سے الگ کر لیا ہے، جسے اس سال کے شروع میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے بی جے پی کے ٹکٹ کا وعدہ کرنے کے بعد ایک صنعتکار کو 5 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کے الزام م...