۔ ہندوستان دنیا میں کووڈ سے سب سے زیادہ متاثرہ پانچواں ملک بن چکا ہے۔ متاثرین کی تعدادڈھائ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ ایسے وقت میں حکومت نے آٹھ جون سے ملک بھر میں عبادت گاہیں، ہوٹل اور مال کھول دئے ہیں۔۔۔ایک حیرت انگیز خبر اصل میں اس خبر سے پریشانی حزب اختلاف کو ہے، وہ اس بات سے دُکھی ہے کہ بھارت ترقی کرکے پانچویں پائدان پر کیسے پہنچ گیا اور اُسے یہ بات بھی ہضم نہیں ہورہی ہے کہ لاک ڈاؤن اتنی آسانی سے انجام کو پہنچے، وہ عوامی مقامات کو پھر سے پھلتا پھولتا دیکھنا پسند نہیں کرتی۔ لیکن حکومت عوام کے ساتھ ہے، وہ عوام کو آسمان کی بلندیوں تک پہنچا کر ہی دم لے گی۔ ٭ مودی 2.0 کے پہلے سال میں جمہوریت کو ہی کورنٹائن کر دیا گیا ہے۔۔۔ ایک عنوان موجودہ حکومت کی نظر میں کانگریس کا سیکولرزم جو بھارت میں جمہوریت کی اصل ہے، اُس کے لئے کروناوائرس سے بھی زیادہ خطرناک ہے،جمہوریت کو کورنٹائن کر کے در حقیقت وہ اپنی بقا کو دائمی بنانا چاہتی ہے۔ اب یہ جمہور پر منحصر ہے کہ وہ جمہوریت کو اس مسلط کی گئی کورنٹائن سے نکال پاتے ہیں یا اسے یوں ہی بھوکے پیاسے مر...