٭کووڈ کی وجہ سے دوہزار تیس تک ایک ارب سے زیادہ افراد انتہائی غربت کا شکار ہوسکتے ہیں۔۔۔اقوامِ متحدہ ویسے بھی اب کونسے دولت مند ہیں جو دوہزار تیس تک انتہائی غریب ہوجائیں گے، بس اتنا ہوگا کہ تھوڑی پریشانیاں اور بڑھ جائیں گی،غریب کو ہمیشہ غم سہنے کی عادت رہتی ہے وہ یہ درد بھی سہہ لیں گے۔ اقوام متحدہ کو غریبوں کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں، وہ اپنے سرمایہ دار آقاؤں کے مفادات کا تحفظ کرتی رہیں اُس کے لئے یہی بہت ہے۔ ٭یورپی یونین نے ترکی کو بحیرہ روم میں گیس کی ذخائر کی دریافت سے روکنے کے لئے پابندیاں عائد کرنے پر مشاورت کی۔۔۔ ایک خبر یورپی یونین اپنی تمام نام نہاد ترقی پسند سوچ کے باوجود ایک حاسد پڑوسن ہی نکلی جس کی ناک، کان اور آنکھ ہمیشہ پڑوسی کی ہانڈی، دروازہ اور دیوار کے ساتھ لگی رہتی ہے، وہاں تھوڑی سی ہل چل ہوئی، ادھر اس کے سینے میں آتش فشاں ابلنے لگے۔ ہائے افسوس ٭فلسطین کے لئے اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں،مملکت سعودیہ ہمیشہ کی طرح آج بھی اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے اور فلسطینی اراضی پر اسرائیل قبضے کے خلاف ہے۔۔۔سعودی کابینہ بھگتوں کے لئے تسلی کے یہ ...