٭پیگاسس جاسوسی معاملہ، مرکزی سرکار کا جاسوسی کے الزامات کی جانچ کی مانگ سے انکار، اپوزیشن برہم۔۔۔ ایک خبر اپوزیشن محبوب کی زلفوں کی طرح ہے، وہ ہمیشہ برہم ہی رہتا ہے۔جہاں تک پیگاسس جاسوسی معاملہ ہے مرکزی سرکار سے جانچ کی مانگ کرنا نادانی ہے بقول شاعر میر کیا سادے ہیں بیمار ہوئے جس کے سبب اسی عطار کے لونڈے سے دوا مانگتے ہیں ٭اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لئے کیا ہے سماجوادی پارٹی اور کانگریس کی حکمت عملی؟۔۔۔ ایک سوال ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنا اور یوگی جی کو پھر سے وزیر اعلیٰ بنانا۔۔۔ !! ٭پیگاسس جاسوسی اسکینڈل امریکہ کے واٹر گیٹ اسکینڈل سے بھی سنگین ہے۔۔۔ وزیر اعلیٰ مغربی بنگال ممتا بنر جی لیکن واٹر گیٹ اسکینڈل کوبعد امریکہ کی سیاست میں بہت ساری تبدیلیاں آئیں جس کی امید پیگاسس جاسوسی اسکینڈل کے بعد بھارت میں کرنا عبث ہے۔ کیونکہ یہاں کی سیاست ہر معاملے میں منفرد ہے۔ ٭طالبان خون خرابہ بند کریں۔۔۔ افغان حکومت، جنگ بندی کے لئے صدر غنی استغفیٰ دیں۔۔۔ طالبان ابھی تو دوسرے اننگ شروع ہوئی ہے، ابھی بہت کچھ ہونا بہت سارا خون بہنا باقی ہے، اتنی جلدی ان دونوں باتوں ...