Posts

Showing posts from February, 2022

Zaban-e-Khalq زبان خلق ، شمارہ 76

Image

تلخ وترش ........... اسانغنی مشتاق رفیقی

٭ بی جے پی نے مالی سال 2019-20 میں 4,847.78کروڑ روپے کے اپنے اثاثوں کا اعلان کیا، جو ہندوستان کے تمام سیاسی جماعتوں میں سب سے زیادہ ہے۔ ا سکے بعد ظاہر کئے گئے اثاثوں کی فہرست میں بی ایس پی698.33کروڑ روپے اور کانگریس 588.16کروڑ روپے کا نمبر آتا ہے: ایسو سی ایشن فار ڈیمو کر یٹک ریفارمز۔۔۔ پی ٹی آئی بی جے پی کے تعلق سے نیک گمان رکھیں،شاید وہ اپنے لیڈر کی بات کو سچ ثابت کرنے کے لئے اور ملک کے ہر فرد کے اکاؤنٹ میں پندرہ پندرہ لاکھ جمع کرنے کے لئے یہ سب جھمیلے اٹھا رہی ہو۔ ٭چینی محققین کی ایک تحقیق کے مطابق ایک قسم کا کورونا وائرس ’نیو کو‘، جو جنوبی افریقہ میں چمکاڈروں کے درمیان پھیلتا ہے، مستقبل میں انسانوں کے لئے خطرہ بن سکتا ہے۔۔۔ پی ٹی آئی مستقبل میں انسانوں کے لئے انسان سے بڑا خطرہ شاید ہی کوئی اور شئے ہو۔ اس لئے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں، وائرس کتنا بھی بڑا خطرہ بن جائے، وائرس ہی ہوتا ہے، انسان نہیں۔ ٭سرکاری طیارہ کمپنی ائیر انڈیا ہوئی ملک کی معروف صنعتی کمپنی ٹاٹا سنز کے حوالے۔۔۔ (یو این آئی) یہ دنیا اور یہاں کی ہر چیز ایک مدار کے تحت چلتی ہے، ہر چیز کو لوٹ کر اپنی اصل کی طرف آ...

وناش کالِ ویپریدھا بدھی ................. اسانغنی مشتاق رفیقیؔ، وانم باڑی

جرعات ظلم اب حد سے پار ہونے لگا ہے۔ جدھر دیکھیں اُدھر کمزوروں اور لاچاروں پر فاشسٹ عناصر بھوکے شکاریوں کی طرح ٹوٹ پڑ رہے ہیں۔ معاشرے پر فسادیوں اور شرپسندوں کا غلبہ اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ مظلوموں کو فریاد اور ماتم کرنے کا یارا بھی نہیں رہا۔ زخموں پر زخم لگانے کے نت نئے طریقے، نفسیاتی طور پر مجروح کرنے کے لئے ہر لمحہ ایک نئی چال، اقتدار کے اعلیٰ ایوانوں سے لے کر زمینی سطح پر ایستادہ انصاف کے نام نہاد خیموں کی ملی بھگت سے ایک ایسی حکمت عملی نماعیاری تشکیل پاچکی ہے جس کے تحت مظلوم پر ہی ظالم کا ٹھپہ لگا کر اس پر حد نافذ کردی جارہی ہے۔کوئی سنوائی نہیں، کوئی داد رسائی نہیں،پھر بھی کوئی ہمت کر کے ظالموں کا ہاتھ پکڑ لیتا ہے، انہیں ظلم سے روکنے کی کوشش کرتا ہے تو فوراً سے پیشتر اُس کو غدار اور باغی کہہ کر داخل زنداں کر دیا جارہا ہے۔ یہ نظارہ وطن عزیز کے ہر کوچے ہر نکڑ میں، مشرق سے مغرب تک، شمال سے جنوب تک ہر جگہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ایک دور تھا جب کہا جاتا تھا کہ وطن عزیز کے شمال میں برسوں کی کوششوں سے معاشرے میں جو زہر سرایت کرایا جا چکا ہے ویسا جنوب میں مشکل ہے لیکن حالیہ کچھ سانحوں کے ب...