٭ایک نئی حقیقت شکل اختیار کررہی ہے۔ یک قطبی دنیا اب قصہ پارینہ بنتی جارہی ہے اور اس کی جگہ ایک کثیر قطبی دنیا جنم لے رہی ہے۔ زمین پر اب کسی کو بھی دوسرے درجہ کا کھلاڑی نہیں سمجھا جائے گا، تمام قومیں مساوی اور خود مختار ہیں۔۔۔ سرگئی لاروف وزیر خارجہ روس پہلی بات تو ٹھیک ہے لیکن دوسری بات!!اگر واقعی تمام قومیں مساوی ہیں تو روس کا یوکرین پر حملہ اور اس طرح کی دوسری حرکتیں کس خانے میں رکھی جائے !!!؟۔ ٭عدالت عالیہ کے منصف اعلیٰ این وی رمنا کاکہنا ہے کہ لوگ مایوسی کے وقت پولیس سے رجوع کرنے سے ہچکچاتے ہیں کیونکہ بدعنوانی، زیادتیوں، غیرجانبداری کے فقدان اور سیاسی طبقے کے ساتھ گٹھ جوڑ کی وجہ سے اس کی شبیہ خراب ہے۔۔۔پی ٹی آئی عدالتوں کے تعلق سے بھی ملک کے اکثر لوگوں کا یہی خیال ہے، اگر عزت مآب منصف اعلیٰ اس پر بھی تبصرہ کریں تو بہت بہتر رہے گا۔ ٭ایک دھڑ میں دو زندہ بچوں کی پیدائش سے ڈاکٹرز حیران!!مدھیہ پردیش میں ایسے بچے پیدا ہوئے ہیں جن کے دو سر، تین ہاتھ اور دو دل ایک ہی دھڑمیں موجود ہیں۔۔۔ انڈیا ٹو دے ایک ایسا دور جس میں آبادی کی اکثریت دو دماغ اور دو دل لے کر جی رہی ہے ایک دھڑ میں دو زندہ ...