٭مرکزی حکومت کی ’اگنی پتھ‘ اسکیم، فوجی بھرتی کی نئی پالیسی پر پرتشدد احتجاج میں شدت، بہار اور اتر پردیش کے کئی حصوں میں پر تشدد مظاہرے،ہجوم نے کئی ریاستوں میں ٹرینوں کو آگ لگا دی،مظاہرے بی جے پی کی حکومت والی مدھیہ پردیش اور ہریانہ تک پھیل چکے ہیں۔۔۔ این ڈی ٹی وی یعنی بالآخر مرکزی حکومت نے اپنی دانست میں عوام کو اگنی پتھ پر لاہی دیا۔ اب دیکھتے ہیں کون اس اگنی پتھ سے سرخرو ہو کر نکلتا ہے۔ ٭سعودی عرب کے لئے امریکہ کے نئے نامزد سفیر مائیکل ریٹنے نے کہا ان کی ذمہ داری سعودی انرجی پالیسی کو امریکی ترجیحات کے مطابق بنانا اوردونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط کرنا ہے، وہ اس ماہ ریاض میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔۔۔ ترکیہ اردو یاد رہیں امریکی ترجیحات کے مطابق، یعنی اب ہم کیا بتائیں!! آپ خود بہتر سمجھتے ہیں۔ ٭ فوج میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ملک گیر احتجاج کے درمیان کانگریس نے اسے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ دہرایا اور حکومت کو خبردار کیا کہ وہ ملک کی سلامتی کے ساتھ نہ کھیلے۔۔۔ یو این آئی روپیوں کے ساتھ کھیلیں تو معاشی گڑ بڑ شروع ہوجاتی ہے، کسانوں کے ساتھ کھلیں تو وہ سالوں احتجاج میں راستہ ...