٭ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی شراب پالیسی کی سی بی آئی جانچ کی سفارش کی ہے جس میں براہ راست دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کا نام لیا گیا ہے۔۔۔ اے این آئی اقتدار کا نشہ جب سر چڑھ کر بولتا ہے تو دشمن کو ہرانے کے لئے کچھ بھی غلط نہیں لگتا۔ یہ تو ویسے بھی نشہ سے نشہ کا ٹکراؤ ہے۔ ٭ امریکی صدر 79 سالہ جو بائیڈن نے حالانکہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے پہلے ہی دونوں ویکسین کے علاوہ دو بوسٹرڈوز لے رکھے ہیں تاہم اس کے باوجود ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔۔۔ ڈی ڈبلیو اردو ممکن ہے اس میں ولادیمر پوتن یا ڈونالڈ ٹرمپ کا ہاتھ ہو، سی آئی اے کو چاہئے کہ اس پر فوری تحقیق کرے، کیونکہ یہ انکل سام کی ناک کا سوال ہے۔ ٭کانگریس اور کئی دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے مہنگائی کے خلاف نعرے لکھے ہوئے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر حکومت مخالف نعرے لگاتے ہوئے مظاہرہ کیا اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں مہنگائی پر بحث کرانے کا مطالبہ کیا۔۔۔ یو این آئی جب عوام مہنگائی سے پریشان نہیں ہے تو پتہ نہیں حزب اخت...