٭ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ جدید بنیادی ڈھانچہ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے میں بہت بڑا کردار ادا کرتا ہے اور حکومت زراعتی شعبے سے لے کر صنعت تک جدید سہولیات کو معاونت فراہم کر رہی ہے۔۔۔ اے این آئی صاحب کی ہر بات سورج کی طرح روشن اور سمندر کی طرح گہری ہوتی ہے،ایک عام آدمی بھی اس کی سچائی تک باآسانی پہنچ سکتا ہے کیونکہ ان کی حکومت کی معاونت سے وہی تو فیضیاب ہورہا ہے۔ ٭گوتم اڈانی، دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص: ہندوستان سے باہر بہت کم لوگوں نے چند سال پہلے تک گوتم اڈانی کے بارے میں سنا تھا۔ لیکن یہ ہندوستانی تاجر، کالج کی تعلیم منقطع چھوڑنے والے، جنہوں نے کوئلے کی تجارت میں قدم رکھنے سے پہلے ہیروں کی تجارت میں اپنی قسمت آزمائی تھی، اس ہفتے دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے۔۔۔ بلومبرگ بے شک، صاحب کے ہندوستان میں جس شخص کے سر پر صاحب کا خاص ہاتھ ہو وہ دنیا کا پہلا امیر ترین شخص بھی بن جائے کوئی تعجب کی بات نہیں۔ ٭ کیا پاکستان اپنے بدترین سیلاب کا ذمہ دار ہے؟ پاکستان میں اوسط سے 190 فیصد زیادہ بارش ہوئی، سیلاب سے 1265 اموات کی تصدیق ۔۔۔ ایجنسیز دنیا میں گلوبل وارمنگ ا...