Posts

Showing posts from November, 2022

Zaban-e-Khalq زبان خلق ، شمارہ 89

Image

تلخ وترش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسانغنی مشتاق رفیقی

٭ بھارت جوڑو یاترا خاموش انقلاب لا رہی ہے، دیکھنا یہ بھارت کے سیاسی منظر نامے کو بدل کر رکھ دے گی۔۔۔ صدرکانگریس پارٹی ملکارجن کھرگے لگتا ہے کانگریس صدر کچھ زیادہ ہی بول گئے ہیں کیونکہ اگر ایسا ہے تو اس خاموش انقلاب کی آہٹ سیاسی گلیاروں میں کیوں محسوس نہیں کی جارہی ہے !!؟؟ ٭کانگریس ایک ڈوبتا ہوا جہاز ہے، جس کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے اور کانگریس 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے بعد ہندوستانی سیاست سے باہر ہوجائےگی۔۔۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ کون باہر ہوتا ہے اور کون اندر ، دوسری بات کانگریس ڈوبتا جہاز نہیں بلکہ وہ ہاتھی ہے جو ہزار لٹنے پر بھی لاکھ من کا ہوتا ہے۔ ٭یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کیف میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر (NSA) جیک سلیوان سے ملاقات کی تاکہ جنگ زدہ ملک کے لیے مزید امریکی حمایت پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔۔۔ آئی اے این ایس لگتا ہے انکل سام یوکرین کو دوسرا افغانستان بنا کر ہی چھوڑیں گے ۔ ٭ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آج ملازمتوں کی نوعیت تیزی سے بدل رہی ہے اور حکومت اس کے مطابق مختلف قسم کے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مصروف ہے۔۔...

حقوقِ نسواں ، رائج اور حقائق .................. اسانغنی مشتاق رفیقی، وانم باڑی

جرعات سماج اور معاشرے کی تعمیر میں جتنا حصہ مرد ادا کرتا ہے اتنا ہی اور کئی اعتبار سے اُس سے کچھ زیادہ ہی عورت بھی ادا کرتی ہے۔ یہ اور بات ہے نام مرد کا ہی آتا ہے کیونکہ ہمارا معاشرہ مردوں کی فوقیت کا قائل معاشرہ ہے۔ یہ سو فیصد صحیح ہے کہ " نسوانیت و زن کا نگہباں ہے فقط مرد " ، لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ عورت کوئی کمزور اور ناتواں مخلوق ہے۔ خدائے بزرگ و بر تر نے عورت کو بھی اسی مٹی سے بنایا ہے جس سے اس نے مرد کو بنایا،روز الست، جب اس نے ہم سب سے عہد لیا تھا تو اس میں مردوں اور عورتوں کی تخصیص نہیں کی تھی بلکہ سب سے بیک وقت پوچھا تھا کہ کیا میں تمھارا رب نہیں ہوں؟ روز ازل سے آج تک انسانوں کے تمام تجربات شاہد ہیں کہ عورت کا وجود بغیر مرد کے نامکمل ہے۔ اسی طرح عورت کے بغیر مرد کا وجود بھی نا مکمل ہے۔ یہ گاڑی کے وہ دو پہیے ہیں جن کے بغیر انسانی زندگی کی گاڑی چل ہی نہیں سکتی۔ ان سب کے باوجود مرد نے عورت کے ساتھ ہمیشہ نا انصافی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس کی مخصوص جسمانی ساخت کی وجہ سے اور قدرت نے انسانی زندگی کی نشونما کے لئے اس کو جو اضافی صلاحیتیں بخشی ہیں، انہیں کو، اس کی کمزو...