٭وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں گجرات گرین ہائیڈروجن ہب بننے جا رہا ہے پٹرول ڈیزل پر چلنے والی کاریں گرین ہائیڈروجن سے چلیں گی ، ہم اس سمت میں کام کر رہے ہیں ۔۔۔ یو این آئی صاحب نے کہا ہے تو ایسا ضرور ہوکر رہے گا، اور ویسے بھی صاحب کی کرپا سے گجرات بہت ساری چیزوں کا ہب بن چکاہے اور وہاں ایک ایسی لیبارٹری بھی بن چکی ہے جہاں، صاحب کے "آشاؤں کا بھارت" بنانے کے لئے خاص تجربات ہوتے ہیں۔ ٭ عدالت عظمیٰ نے کہا ہے کہ ملک کو ایسے الیکشن کمشنرز کی ضرورت ہے جو ضرورت پڑنے پر وزیر اعظم پر کاروائی کرنے سے بھی نہ ہچکچائیں ، اور وہ گھٹنے ٹیکنے والا اور ہر بات پر جی حضور کہنے والا نہ ہو۔۔۔ دی ہندو ناممکن حد تک مشکل ہے، بھگتوں کے سنسار میں جہاں ہر بات بھگتی کی دشا سےآتی ہو ایسی آشا رکھنا بھی سرکشی میں شمار ہوسکتی ہے۔ ٭ فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران قطر میں جا بجا تبلیغ دین کے مظاہرے دکھائی دے رہے ہیں ۔ بعض مسلم خواتین نے غیر مسلم خواتین کو حجاب سے متعارف کرانے کی مہم شروع کی ہے جس کی خوب پزیرائی ہو رہی ہے الجزیرہ کے رپورٹ کے مطابق غیر مسلم خواتین نے حجاب پہن کر اچھا مح...