٭حزب اختلاف آدھے سچ کا استعمال کرتے ہوئے نیا بیانیہ تیار کر رہی ہے، جھوٹ پھیلا رہی ہے۔۔۔ وزیر اعظم نریندر مودی تو صاحب جی آپ سچ پھیلائے نا!! آپ کو کس نے منع کیا ہے!!چلو راحت اندوری کی زبان میں پوچھتے ہیں گنگا مَیّا ڈوبنے والے اپنے تھے ناؤ میں کس نے چھید کیا ہے، سچ بولو ٭ وزیر اعظم نریندرمودی نے اڈانی معاملے پر میرے سوالوں کا جواب نہیں دیا، انکوائری کی بات نہیں کی۔۔۔ لوک سبھا میں مودی کے ریمارکس پر راہول گاندھی صاحب نے جواب دیا ہے اور سینہ ٹھوک کر دیا ہے، اگر جواب حزب اختلاف کی سمجھ میں نہیں آیا تو اس میں قصور اُن کا ہے نا کہ صاحب کا ۔ کیا سمجھے!!!! ٭ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات 20 ہزار ہو گئیں، ترکیہ میں 17000 جبکہ شام میں 3000 افراد جاں بحق ہوئے، ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔۔۔ ترکیہ اردو اور ہم تمہیں کچھ خوف اور بھوک اور مالوں اور جانوں اور پھلوں کے نقصان سے ضرور آزمائیں گےاور ان صبر کرنے والوں کو خوشخبری دے دیجئے۔ جنہیں جب کوئی مصیبت آتی ہے تو کہہ دیا کرتے ہیں کہ ہم تو خود اللہ تعالٰی کی ملکیت ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں۔ ان پر ان کے رب کی نوازشیں اور...