تلخ و ترش ................. اسانغنی مشتاق رفیقی

٭حزب اختلاف آدھے سچ کا استعمال کرتے ہوئے نیا بیانیہ تیار کر رہی ہے، جھوٹ پھیلا رہی ہے۔۔۔ وزیر اعظم نریندر مودی تو صاحب جی آپ سچ پھیلائے نا!! آپ کو کس نے منع کیا ہے!!چلو راحت اندوری کی زبان میں پوچھتے ہیں گنگا مَیّا ڈوبنے والے اپنے تھے ناؤ میں کس نے چھید کیا ہے، سچ بولو ٭ وزیر اعظم نریندرمودی نے اڈانی معاملے پر میرے سوالوں کا جواب نہیں دیا، انکوائری کی بات نہیں کی۔۔۔ لوک سبھا میں مودی کے ریمارکس پر راہول گاندھی صاحب نے جواب دیا ہے اور سینہ ٹھوک کر دیا ہے، اگر جواب حزب اختلاف کی سمجھ میں نہیں آیا تو اس میں قصور اُن کا ہے نا کہ صاحب کا ۔ کیا سمجھے!!!! ٭ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات 20 ہزار ہو گئیں، ترکیہ میں 17000 جبکہ شام میں 3000 افراد جاں بحق ہوئے، ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔۔۔ ترکیہ اردو اور ہم تمہیں کچھ خوف اور بھوک اور مالوں اور جانوں اور پھلوں کے نقصان سے ضرور آزمائیں گےاور ان صبر کرنے والوں کو خوشخبری دے دیجئے۔ جنہیں جب کوئی مصیبت آتی ہے تو کہہ دیا کرتے ہیں کہ ہم تو خود اللہ تعالٰی کی ملکیت ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں۔ ان پر ان کے رب کی نوازشیں اور رحمتیں ہیں اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں۔ البقرة – 155/157 ٭ اگر نہرو اتنے عظیم شخص تھے تو خاندان 'نہرو' کنیت استعمال کرنے سے کیوں ہچکچاتا ہے۔۔۔ وزیر اعظم مودی گاندھیوں پر تنقید کرتے ہوئے لگتا ہے راہل بابا کا تیر نشانے پر لگا ہے، بوکھلاہٹ میں صاحب یہ بات کیسے بھول گئے ہیں کہ نام کے ساتھ کنیت باپ کی جوڑی جاتی ہے نا کہ ماں کی ، اورمہذب سماج کا ہمیشہ سے یہی دستور رہا ہے۔ ٭ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے یقین دلایا ہے کہ ممبئی والوں کو وہ سہولیات فراہم کی جائیں گی جس کے وہ حقدار ہیں۔۔۔یو این آئی ہائے!! ترے وعدے پر جیے ہم تو یہ جان جھوٹ جانا کہ خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا ٭ سچائی خدا ہے۔ نام، قابلیت اورعزت کچھ بھی ہو، سب ایک جیسے ہیں اور کوئی فرق نہیں ہے۔ شاستروں کی بنیاد پر جو کچھ پنڈت کہتے ہیں وہ جھوٹ ہے۔۔۔ آر ایس ایس رہنما مسٹر بھاگوت سچ ہے، سچائی اپنے آپ کو منوا کر رہتی ہے۔ انسانوں کو قوت گویائی بخشنے والا رب عظیم جانتا ہے کہ کب کس سے کہاں کیا کہلوانا ہے۔ ٭بچوں کی شادیوں کے خلاف آسام حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی پیروی دیگر ریاستوں کو بھی کرنی چاہیے۔ آسام حکومت کا بچوں کی شادی کے متاثرین کی بحالی کے لیے پالیسی وضع کرنے کے لیے ایک پینل تشکیل دینا ایک خوش آئند قدم ہے۔۔۔ پریانک کانونگو، چیئرپرسن، قومی کمیشن برائے تحفظ اطفال حقوق کہیں پہ نگاہیں کہیں پہ نشانہ کی عیارانہ سیاست، اگر حکومت اس معاملہ میں سنجیدہ ہوتی تو پہلے متاثرین کی بحالی کے لئے پالیسی وضع کرتی اور وارننگ دے کر اقدام کرتی۔ ٭راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر بے بنیاد، بے شرم اور لاپرواہی کے الزامات لگائے۔۔۔ بی جے پی لیڈر روی شنکر پرساد یعنی کہ بقول حفیظ میرٹھی رات کو رات کہہ دیا میں نے سنتے ہی بوکھلا گئی دنیا ٭ امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کانگریس سے اپنے دوسرے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں کہا ہے کہ ہم جدت اور صنعتوں میں سرمایہ کاری سے ایسا مستقبل چاہتے ہیں جس پر چین غلبے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہم اپنے اتحاد مضبوط اور اتحادیوں کے ساتھ کام کرکے جدید ٹیکنالوجی کو محفوظ بنا رہے ہیں۔۔۔ وائس اف امریکہ اردو لگتا ہے آج کل انکل سام کو خواب میں بھی چینی ڈراگن ہی نظر آنے لگے ہیں۔ چین کے غبارے سے ہوا نکالنے کے چکر میں دیکھنا کہیں ان کے غبارے سے ہی ہوا نہ نکل جائے۔ ٭2011 سے اب تک 16 لاکھ سے زیادہ ہندوستانیوں نے اپنی شہریت ترک کی ہے جس میں گزشتہ سال 2022 کے 2,25,620 افراد بھی شامل ہیں۔ ان ہندوستانیوں نے 135 ممالک کی شہریت حاصل کی ہیں۔" ۔۔۔ ہندوستانی وزارت خارجہ ایک طرف امرت کال، وشوا گرو کا شور اور دوسری طرف یہ حال۔ سچ کہا ہے گیانیوں نے کہ جو نظر آتا ہے سب مایا ہے مایا!! ٭ تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے سٹالن نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام اعلان کردہ سرکاری اسکیموں کو سال کے مکمل ہونے سے پہلے عملی شکل دی جائے۔۔۔ آئی اے این ایس حیرت ہوتی ہے!! ایک سیاست دان اپنے وعدوں کو لے کر اتنا سنجیدہ بھی ہو سکتا ہے، شاید اسی کا نام ڈراوڑین ماڈل ہے۔ ٭ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج پرفل کمل کی عدالت نے ہندو فریقین کو لکھنؤ میں تیل والی مسجد کے سروے کے لیے نچلی عدالت میں اپیل کرنے کی اجازت دے دی۔۔۔ آئی اے این ایس سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس کی جانب ایک اور قدم!! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

اِتمام حُجت کس پر؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسانغنی مشتاق احمد رفیقیؔ

تلخ و ترش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسانغنی مشتاق احمد رفیقیؔ

تلخ و ترش ............ اسانغنی مشتاق رفیقی