٭ مجھ پر پارلیمنٹ میں الزامات لگائے گئے ہیں،ایسے میں میرا جمہوری حق ہے کہ مجھے ایوان میں بولنے کا موقع دیاجائے ،اگر ہندوستانی جمہوریت کام کر رہی ہےتو میں پارلیمنٹ میں بات کر سکوں گا، دراصل آپ جو دیکھ رہے ہیں وہ ہندوستانی جمہوریت کا امتحان ہے ۔۔۔ کانگریس رہنما راہل گاندھی واہ راہل جی واہ!! کیا چال چلی ہے آپ نے!!! اگر بی جے پی پارلیمنٹ میں آپ کو بولنے کا موقع دے تو بھی اور نہ دے تو بھی اس کے لئے شرمناک اور ہارنے والی بات ہوگی، شاید اسی کو کہتے ہیں "چت بھی میری پٹ بھی میری" ٭ حکومت نے پارلیمنٹ کو مطلع کیا ہے کہ رواں مالی سال کے مقابلے 2023-24 کے لیے اقلیتی امور کی وزارت کے بجٹ میں 38 فیصد کی کمی کی گئی ہے۔۔۔ آئی اے این ایس سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس کی جانب ایک اور مظبوط قدم !!!! ٭فرانس میں پنشن اصلاحات کے خلاف سرکاری ملازمین کا پُرتشدد احتجاجی مظاہرہ، دو ماہ سے جاری احتجاج میں کئی مظاہرین گرفتار ہو چکے ہیں، احتجاج میں مظاہرین نے پیٹرول بم استعمال کئے، پولیس نے آنسوگیس شیلنگ کی اور مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا۔۔۔ ترکیہ اردو لگتا ہے دنیا کے ایک نام نہاد ترقی ...