٭ کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ ہر کسی کو ’قوم دشمن‘ قرار دینا ایک خطرناک رجحان ہے۔۔۔ آئی اے این ایس ممکن ہے ایسا ہی ہو لیکن جب ایسا قرار دینے سے ان کا فائدہ ہوتا ہو تو وہ ہر حال میں ایسا ہی کریں گے، یہی رجحان تو ان کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ ٭کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومائی نے کہا ہے کہ بی جے پی کے سینئر لیڈر ریاست کے غیر مطمئن لیڈروں سے بات کر رہے ہیں اور اختلافات جلد ختم ہو جائیں گے ۔۔ آئی اے این ایس امید پر دنیا قائم ہے، سو فیصد نہ سہی چالیس فیصد اختلافات تو ختم ہو ہی جائیں گے، کیا سمجھے!! ٭چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ نے کہا ہے کہ مرکز کو تنازعات کے حل کے لیے قانونی چارہ جوئی کا سہارا لینے کے بجائے بڑے پیمانے پر ثالثی کو اپنانا چاہیے۔۔۔ آئی اے این ایس ثالثی سے تنازعات کے مستقل حل ہوجانے کی قوی امید ہوتی ہے پر مرکز ایسا چاہتی کب ہے!! ٭ جاپان کے وزیرِاعظم فومیو کشیدا کو اس وقت بحفاظت نکال لیا گیا جب ایک شخص نے انتخابی مہم کے دوران ان کی جانب دھماکہ خیز مواد پھینکا۔ عینی شاہدین کے مطابق مذکورہ شخص نے وزیرِاعظم کی جانب ایک چیز پھینکی۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے ...