٭آل انڈیا سروے آن ہائر ایجوکیشن نے انکشاف کیا ہے کہ اعلیٰ تعلیم میں مسلم اسٹوڈنٹ کے داخلے میں 8 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ 20 فیصد مسلم آبادی والے اتر پردیش کی کارکردگی سب سے زیادہ خراب رہی ہے۔یہاں36 فیصد کی گراوٹ آئی ہے۔ وہیں کیرالہ میں43 فیصد مسلمانوں نے اعلیٰ تعلیم کے لیے داخلہ لیا ہے۔۔۔ دی وائراردو ہم مسلم قوم کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔ اس کا سارا دوش ہم حکومت اور سیاسی رہنماؤں کو دے کر کسی غریب کی شادی میں پہنچ جائیں گے، وہ بیچارا اپنا گھر دار بیچ کر ہمیں بریانی کھلائے گا پھر ہم اس کھانے میں نقص نکالتے ہوئے اپنے گھر کی راہ لیں گے۔ افسوس صد افسوس!!شاعر مشرق نے سچ کہا ہے خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا ٭ تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے الزام لگایا ہے کہ مرکز کی بی جے پی حکومت دیگر ریاستوں کی طرح تمل ناڈو میں بھی انکم ٹیکس، سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) جیسی ایجنسیوں کا غلط استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔۔۔ آئی اے این ایس صاحب اور ان کی حکومت پر یہ الزام بالکل غلط اور ...