٭مولانا ارشد مدنی نے آر ایس ایس کے سربراہ شری موہن بھاگوت سے دہلی میں ملاقات کی۔۔۔۔۔ ایک خبر مولانا ارشد مدنی بھلے آدمی ہیں، ان کا مقصد اس ملاقات سے نیک ہی ہوگا، اللہ ان کے خلوص میں بر کت دے، لیکن ان کے بھگت جب دوسرے اسلامی جماعتوں کو گمراہ قرار دے کر اصلاح معاشرہ کے ضروری عنوان پر بھی ان جماعتوں سے وابستہ افراد کے ساتھ اسٹیج شئیر کرنے سے صاف انکار کردیتے ہیں تو بڑا تعجب ہوتا ہے۔ اعلیٰ سطح پر ہر ایک سے حتاکہ کھلے دشمنوں سے بھی مفاہمت کی کوششیں اور عوامی سطح پر خود اپنے صفوں میں انتشار پیدا کرانا، اگر یہی دین کی خدمت ہے تو سیاست اور منافقت کسے کہتے ہیں؟ ٭"ملک میں مسلمان پندرہ سولہ کروڑ، پھر بھی کیوں ڈرے ہوئے ہیں؟" ۔۔۔۔۔۔۔ سینئر آر ایس ایس لیڈر کرشن گوپال اس لئے کہ وہ صرف مسلمان ہیں، مومن نہیں۔ اگر ان پندرہ سولہ کروڑ مسلمان میں پندرہ سولہ سو افراد بھی مومن ہوجائیں تو بات ہی کچھ اور ہوگی۔ ٭مودی سرکار کے 100 دن سرمایہ کاروں کے لئے بھیانک خواب ثابت ہوئے، 14 کروڑ روپے ڈوبے۔۔۔۔۔۔۔ ایک خبر مودی جی کو سرکار سونپنے میں سرمایہ دار طبقے کاہی بڑا ہاتھ رہا ہے۔ اس لئے اس...