تلخ و تُرش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسانغنی مشتاق احمد رفیقیؔ
٭پورے ملک میں این
آر سی کا نفاذ اقلیتوں اور کمزور لوگوں کو مشکل میں ڈالے گا۔۔۔۔۔۔ اے آئی ایم آئی کے
صدر اسد الدین اویسی
صدر صاحب سے بصد عجز و انکسار عرض ہے کہ
ان کی بے لگام سیاست نے اقلیتوں خاص کر مسلمانوں کو جن کھٹنائیوں سے دو چار کر رکھا
ہے اس کے ہوتے اور کوئی مشکل، اتنی مشکل نہیں ہوگی۔
٭اسرائیل کے اٹارنی
جنرل اویچائی منڈیلبلیٹ نے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو پررشوت لینے، دھوکا دہی کرنے
اور اعتماد شکنی کے الزام عا ئد کئے ہیں۔۔۔۔۔ ایک خبر
جس ملک کی بنیاد ہی دھوکہ دہی اور اعتماد شکنی پر رکھی
گئی ہو، اس ملک کے وزیر اعظم پر ایسا الزام۔۔۔۔ یقینا دال میں کچھ کالا ہے۔ کہیں یہ
انگلی کٹا کر شہیدوں میں شامل ہونے کی کوشش تو نہیں!!!
٭ریوئیو پٹیشن، مسلم
پرسنل لاء بورڈ اور بھارت کے مسلمان۔۔۔۔ ایک عنوان
لگتا ہے پھر سے کوئی نیا چکر ویو شروع ہونے
والا ہے، خدا خیر کرے۔
٭فیس بک کی ملکیت
والے پلیٹ فارم وہاٹس ایپ نے کہا ہے کہ ہندوستان میں عام انتخابات کے دوران صحافیوں
اورہیومن رائٹس کارکنوں پر نگرانی کے لئے اسرائیل کے اسپائی ویئر پیگاسس کا استعمال
کیا گیا۔۔۔ ایک خبر
یہ جاسوسی کس نے کس کے لئے کس مقصد کو لے
کر کرائی اگر اس پر سے پردہ اٹھے تو اس پر گفتگو ہو سکتی ہے ورنہ اس فائل کو بند کردینا
ہی بہتر ہے۔ ویسے سمجھنے والے بہت کچھ سمجھ چکے ہوں گے، سانپ کے نکل جانے کے بعد لکیر
پیٹنے کا کیا فائدہ۔
٭پیازاورآلو سمیت
مختلف اشیاء کی مہنگائی سے دوچار صارفین کو اب رسوئی گیس کی بڑھتی قیمتوں سے بھی دوچار
ہو نا پڑے گا کیونکہ غیر سبسڈی والا رسوئی گیس سلنڈر 76 روپے مہنگا ہو گیا۔۔۔۔ یواین
آئی
کوئی فرق نہیں پڑتا۔ جب تک عوام مذہب کے
نام پر الو بننے کو تیار ہے انہیں کسی بھی حد تک لے جایا جا سکتا ہے، یہ اُف بھی نہیں
کریں گے۔ سیاستدان یہ بات اچھی طرح سمجھ چکے ہیں۔
Comments
Post a Comment