تلخ وترش ۔۔۔۔۔۔۔۔ اسانغنی مشتاق احمد رفیقی
٭ دہلی کے تیس ہزاری
کورٹ میں پولیس اور وکیلوں کے درمیان ہوئی جھڑپکے بعد پولیس اہلکاروں پر ہوئے حملے
کی مخالفت میں منگل کو سینکڑوں پولیس اہلکاروں نے پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر مظاہرہ کیا۔۔۔۔۔ ایک خبر
عدالت میں تو
ایسا بہت بار دیکھا لیکن پولیس، وکیلوں سے
سڑک پر بھی ہار جائے گئی، سوچا بھی نہیں
تھا۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ پولیس والوں کی حفاظت کے لئے ایک نئے فورس کی تشکیل
کرے۔
٭اسامہ اور بغدادی کے
خلاف امریکی آپریشن میں کیا مماثلت ہے؟۔۔۔۔ ایک سوال
اسامہ اور بغدادی
کو پال پوس کر بڑا کر کے ان سے جتنا کام
لینا تھا لے لینے کے بعد ان کو ختم کر نے کے لئے خفیہ آپریشن کر کے ان کی لاشیں
بھی دنیا کو دکھائے بغیر اس کہانی کو انجام تک پہنچانے کی، اس ہالی ووڈ تھرلر کی ہر
سین کا اسکرپٹ ایک ہی ہے۔ تماشا بین خود مماثلت ڈھونڈ لیں۔
٭سعودی عرب نے اپنی تاریخ میں پہلی بار 31 اکتوبر 2019 کو خواتین میں ریسلنگ کا
مقابلہ ڈبلیو ڈبلیو ای کراﺅن جیول شو کے تحت منعقد کیا۔۔۔۔اردو نیوز
لیکن تماشہ بینوں کو یہ دیکھ کر سخت مایوسی ہوئی کہ ریسلنگ میں مقابلہ کرنے
والے خواتین ٹو پیس میں نہیں مکمل لباس میں تھیں۔ ہائے افسوس! امید ہے شہزادہ
سلمان اگلے مقابلے میں یہ قید ہٹا دیں گے۔
٭وزیر اعظم مودی کے دو روزہ سعودی دورے کے دوران سعودی شاہ سلمان بن عبداللہ اور
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دونوں نے ہی وزیر اعظم مودی کے لئے الگ الگ ضیافت کا
اہتمام کیا۔وزیر اعظم مودی کے دورے کے دوران بھی یہ بات واضح طورپر دکھائی دی کہ سعودی
عرب کے ساتھ ہندوستان کے رشتوں میں پچھلے چند برسوں میں کافی تبدیلی آئی ہے، دونوں
ممالک ایک دوسرے کے زیادہ قریب آئے ہیں۔۔۔۔ ایک اہم خبر
ضیافت کا مینو مت پوچھیں، اور رہی دونوں سربراہان کی ایک دوسرے سے قریب آنے کی بات بے شک ایساہی ہوا ہے کیونکہ ولی
را ولی می شناسم
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Comments
Post a Comment