٭شہریت ترمیم بل: شیو سینا نے مودی حکومت پر لوگوں کو ہندو،مسلمان میں بانٹنے کا الزام لگایا۔۔۔ ایک خبر سیاست میں کب کیا ہوجائے اور کون کس کی حمایت میں کھڑا ہوجائے، کچھ کہا نہیں جاسکتا!! لیکن یہ بات یاد رہے کہ شیو سینا کی سیاست ہمیشہ ابن الوقتی رہی ہے، زیادہ خوش فہمی میں مبتلا ہونے سے احتراز کریں۔ ٭ہندوستان اقتصادی بحران کی زد میں ہے، تمام اختیارات وزیراعظم دفتر کے پاس ہونا معیشت کے لئے ٹھیک نہیں۔۔۔ آر بی آئی کے سابق گورنر رگھو رام راجن ” معیشت کے لئے ٹھیک ہویا نہ ہو لیکن حکومت اور سیاست کے لئے اختیارات کا وزیر اعظم دفتر کے پاس ہونا ضروری ہے۔ ایک اور بات ہندوستان میں کوئی اقتصادی بحران نہیں ہے۔ بس اینٹی نیشنلس نے ایک ہوا کھڑا کر رکھا ہے اور کچھ نہیں، یہ جو مارکیٹ میں اتھل پتھل ہے یہ سب تو چلتا رہتا ہے، اصل مسئلہ حزب اختلاف کی مائنارٹی اپیزمنٹ پالیسی ہے جب تک اس کے جواب میں میجارٹی ووٹ بینک مضبوط نہیں کیا جائے گا پریشانیاں ختم نہیں ہونگی “ ایک بھگت کا خیال۔ ٭سپریم کورٹ نے بھوک سے ہوئی اموات پر سبھی ریاستوں کو نوٹس جاری کیا۔۔۔ ایک خبر لیکن یہ خبر کہیں بھی سرخی نہ بن...