٭ہندوستان ایک خطرناک صورتحال کا سامنا کر رہا ہے کیونکہ آئینی عہدوں پر بیٹھے لوگ نفرت پھیلانے میں مصروف ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کے گولی بنام بولی والے حالیہ تبصرے پر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی کا بیان عہدہ چاہے وہ کوئی بھی ہو ایک بار اگر کسی کو حاصل ہوجائے تو شاید ہی کسی نے اُس پر بیٹھ کر چاہت کے پھول بکھیرے ہیں۔ محبت اور پیار کے بہ نسبت نفرت اور بغض پھیلا کر عہدے کو مضبوط کرنازیادہ آسان ترکیب ہے۔ موجوہ ارباب حکومت نے اقتدار نفرت کے بل بوتے پر ہی حاصل کی ہے، ان سے اس کے سوااور کیا امید کی جاسکتی ہے۔ ٭ملک کے کئی حصوں میں شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف ہورہے مظاہروں کے بیچ وزارتِ داخلہ نے پارلیمنٹ میں دی صفائی، ملک گیر این آر سی لانے پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں۔۔۔۔۔۔۔ ایک خبر بات سمجھنے کی ہے، ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے کر کے کہا گیا ہے، یعنی اس کا مطلب کبھی بھی یہ فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔ وزیر داخلہ نے عوام کو کرونولاجی(ترتیب کا علم) اچھی طرح سمجھا دی ہے، اس لئے اب وہ ایسے پھسلاوے میں آنے والے نہیں۔ ٭شاہین باغ میں اظہار رائے کی ...