٭جمعیتہ علماء ہند نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کر کے میڈیا کے ایک طبقہ پر فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے کا الزام لگایا ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ تبلیغی جماعت والے واقعے کا استعمال پوری مسلم کمیونٹی کو قصواوار ٹھرانے کے لئے کیا جارہا ہے۔۔۔ ایک خبر جمعیتہ العلماء کی اس پہل پر بے اختیار داد دینے کو جی چاہتا ہے۔ کچھ تو حرکت ہونی چاہئے، بھلے سے نتیجہ کچھ بھی کیوں نہ نکلے۔ چچا غالب نے ایسے ہی موقعوں کے لئے کہا ہے ہم کو معلوم ہے جنت کی حقیقت لیکن دل کے خوش رکھنے کو غالبؔ یہ خیال اچھا ہے ٭لاک ڈاؤن کے دوران گھریلو تشدد میں اضافہ، خواتین کے لئے ایک اور امتحان۔۔۔ ایک سنجیدہ خبر اس گھریلو تشدد میں پہل کس کی تھی، کس نے کسے زیادہ نشانہ بنایا اوراس اضافہ کی وجہ سے فائدہ کسے پہنچا اس پر تحقیق ہونا چاہئیے، کیا خیال ہے !!! ٭کورونا بحران، مذہب اور ذات پات کے اختلاف کو چھوڑ کر متحد ہونے کا ایک موقع ہے۔۔۔ شری راہل گاندھی بیچارے راہل جی! بی جے پی کو کتنے اچھے اچھے سجھاؤ دیتے ہیں اوراُدھر بی جے پی اِن کے ہر سجھاؤ کو اُلٹا کر کے اپنے ووٹ بینک میں بے پناہ اضافہ کرلی...