تلخ و تُرش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسانغنی مشتاق احمد رفیقیؔ
٭پیغمبر ﷺ کے
خلاف قابل اعتراض پوسٹ لکھنے کے الزام میں بنگلورو کے پلاکیشی نگر میں کانگریس ایم
ایل اے کے گھر پر رات میں بھیڑ نے حملہ کرنے کے ساتھ ساتھ دو پولیس اسٹیشنوں میں
توڑ پھوڑ کی۔ اس کی وجہ سے پولیس نے مبینہ طور پر بھیڑ پر گولی چلائی، جس میں کم
سے کم تین لوگوں کی موت ہوگئی۔ رات لگ بھگ ایک بجے حالات پر قابو پایا جا سکا اور۰۰۱ سے زیادہ لوگوں
کو گرفتار کیا گیا ہے۔۔۔ ایک خبر
پتہ نہیں لوگ عقل
سے کام کیوں نہیں لیتے۔ تین انسانی جانوں کا زیاں اور سو سے زیادہ آدمیوں کا برسوں
پولیس اور کچہری کا چکر،ایسے کئی واقعات ماضی میں بھی ہوچکے ہیں اور بہت سے
معاملات میں سالوں کئی لوگ ناکردہ جرموں کی سزا بھگت چکے ہیں، پھر بھی ہمیشہ وہی
جذباتی ردعمل، اور دکھ کی بات جو اصل مجرم ہوتے ہیں ان کا آخر تک بال بھی بیکا نہیں
ہوتا۔ خدا جانے ہمیں سمجھ کب آئے گی۔ افسوس!!
٭رام مندر کی
تعمیر اورہندوستان میں مسلمانوں کا مستقبل۔۔۔ ایک عنوان
ہندوستان میں
مسلمانوں کا مستقبل مندر اور مسجد کا رہین منت نہیں ہے، جب تک مسلمان اپنے رب سے
جڑے رہیں گے بڑی سے بڑی آفت بھی ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ ہاں!! رب سے کیسے جڑے
رہیں یہ اصل مسئلہ ہے،اس پر غور و فکر کریں۔
٭جامعہ ملیہ
اسلامیہ، مودی سرکار کی فہرست میں ملک کی سر فہرست یونیورسٹی قرار دی گئی۔۔۔ ایک
خبر
بات ہضم نہیں
ہورہی ہے۔ کہیں یہ بھی کسی سازش کا حصہ تو نہیں کیونکہ تخریبی ذہنیت رکھنے والوں
سے تعمیری سوچ ممکن ہیں نہیں۔
٭اقوام متحدہ کے
جنرل سکریٹری انتونیوغطریس نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارت کے درمیان ہوئے تاریخی
معاہدے کا خیر مقدم کیا۔۔۔ ایک عالمی خبر
بحیثیت جنرل سکریٹری
اقوام متحدہ یہ ان کا فرض ہے کیونکہ انہیں تنخواہ اسی کے لئے تو دی جاتی ہے۔ دیکھنا
بہت جلد سعودی اور اسرائیل کے درمیان ایسے ہی ایک تاریخی معاہدے کا بھی وہ خیر
مقدم کرتے نظر آئیں گے۔
٭وائس آف امریکہ
کے منتظم ادارے نے اردو سروس کے سوشیل میڈیا پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حریف صدارتی امیدوار
جو بائیڈن کی ویڈیو نشر کیے جانے کے معاملے پر سوشل میڈیا ایڈیٹر سمیت اردو سروس
کے پانچ ارکان کو معطل کر دیا گیا۔۔۔ بی بی سی نیوز
ہم سمجھتے تھے کہ
ایسا صرف ہمارے یہاں ہوتا ہے، خوشی ہوئی یہ دیکھ کر کہ دنیا کی سب بڑی تہذیب یافتہ
سمجھی جانے والی ریاست میں بھی سیاست لگ بھگ ہمارے یہاں جیسی ہی چلتی ہے۔
Comments
Post a Comment