٭عدالت عالیہ نے اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق سربراہ وسیم رضوی کی جانب سے دائر قرآن کی26 آیات کو ہٹانے سے متعلق عرضی کو خارج کرتے ہوئے اُسے فضول بتایا اور اُن پر پچاس ہزار روپئے جرمانہ بھی لگایا۔۔۔ ایک خبر اچھا فیصلہ ہے، اسے خوش آمدید کہنا چاہئیے۔ لیکن وسیم رضوی کو جو پبلسٹی اس عرضی کو لے کر ملی اس کے آگے پچاس ہزار روپئے کا جرمانہ بہت کم ہے۔ رقم اتنی ہونی چاہئے تھی کہ آئندہ کوئی اس قسم کے بے ہودہ عرضی داخل کر کے عدالت کا وقت برباد کرنے کی جراء ت نہ کرے۔ ٭ٹمل ناڈو اسمبلی انتخابات 2021، جیت کس کی ہوگی۔۔۔ ایک عنوان جیت کسی کی بھی ہو لیکن اس سے عوام کا بھلا ہوگا ایسا کچھ نظر نہیں آتا۔ جب تک مرکزی حکومت کی موجودہ پالیسیوں میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوتی ریاستی حکومتیں لاکھ کوشش کرلیں عوام کو راحت ملنی بہت مشکل ہے۔ ٭خدا بخش لائبریری، پٹنہ کی بلڈنگ خطرے میں، کیا آپ اس کے ماضی اور حال سے واقف ہیں؟۔۔۔ ایک خبر، ایک سوال ہمیں اپنی ماضی اور حال کی ہی پرواہ نہیں، کسی لائبریری کی عمارت سے ہمیں کیا لینا۔ لائبریری اورکتابیں زندہ قوموں کی علامت ہیں۔ ان کی حفاظت کرنا گویا زندگی کی حفاظت ...