٭عالم دین کی بیٹی کو گھر سے بھگایا، بے عزت کی پھر قتل کر دیا۔سہارنپور کے ایک مدرسہ کے مہتمم کے بیٹے اور اس کے دوست کی گھناؤنی حرکت، دونوں گرفتار۔۔۔ ایک خبر جرم اور گناہ کا نہ کوئی دین ہوتا ہے نہ مذہب۔ لیکن اس پوری کہانی کے پیچھے جو محرکات ہیں ان پر غور و فکر کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ ایسے جرائم کا سد باب کیا جاسکیں۔ ٭ٹمل ناڈو، اے ڈی ایم کے لیڈران نے کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات، کیا یہ ملاقات وی کے ششیکلا کی پارٹی میں بڑھتی ہوئی مداخلت کو لے کر تھی؟۔۔۔ایک سوال کوئی شک، اے ڈی ایم کے کو ٹمل ناڈو کی سیاست میں زندہ رکھنا ہے تو وہ مرکز سرکار کے دروازے پہ سجدہ ریز ہوئے بغیر ناممکن ہے۔ ٭یو پی میں آنے والے اسمبلی انتخابات کو ذہن میں رکھ کر اصل مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے چھوڑا گیا ہے بڑھتی آبادی کا شوشہ۔۔۔ایک خبر اس میں کوئی شک نہیں۔ الیکشن تک ایسے اور کئی شوشے چھوڑے جائیں گے۔ اب یہ عوام کا کام ہے کہ وہ اپنے مسائل کو رکھ کر ووٹ کرتی ہے یا ان شوشوں پر یقین کر کے۔ ٭اگر میڈیا رپورٹس درست ہیں تو الزامات بہت سنگین ہیں، پیگاسس معاملے پر عدالت عالیہ کا پہلا تبصرہ زیا...