تلخ وتُرش ......................... اسانغنی مشتاق رفیقی
٭یوپی اسمبلی انتخابات2021: اے آئی ایم آئی ایم
کے سربراہ اسد الدین اویسی کی انٹری، برہمنوں کو رجھاتی بی ایس پی سپریمو مایاوتی۔۔۔
ایک عنوان
یعنی دونوں یوگی جی کی راہ ہموار کرنے
میں لگے ہوئے ہیں۔ پتہ نہیں ہمارے سیاستدانوں کو الیکشن کے سمے سامنے کی چیزیں بھی
کیوں نظر نہیں آتیں، حد سے بڑی ہوئی خوش فہمی اور خود اعتمادی میں مبتلا ہوکر اور
کبھی جان بوجھ کر ایسے راستوں پر جا نکلتے ہیں جن کا اختتام بد ترین ناکامی پرہوتا
ہے۔
٭ٹمل ناڈو اسمبلی نے سی اے اے رد کئے جانے کی
قرار داد منظور کی۔۔۔ ایک خبر
قابل تعریف اور قابل تقلید اقدام۔ مرکزی
حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ ان قوانین کو رد کر دیں اور انہیں اپنی ان کا مسئلہ نہ
بنائیں۔
٭گجرات: وزیر اعلٰی کے استغفیٰ کے بعد نئی
کابینہ تشکیل سے قبل بی جے پی میں زبردست رسہ کشی۔حلف برداری ملتوی۔۔۔ ایک خبر
کچھ بھی ہوجائے، آنے والی گجرات اسمبلی
انتخابات بی جے پی ہی جیتے گی۔ کانگریس اور دوسرے اپوزیشن پارٹیوں کو اس بات کو
رکھ کر کوئی خواب دیکھنے کی کوشش نہیں کرنا چاہئے۔
٭کیا آر ایس ایس بدل رہی ہے؟۔۔۔ ایک سوال
امیر الہند کا اس سلسلے میں واضح ارشاد
موجود ہے۔ وہ کہتے ہیں تو سچ ہی کہتے ہوں گے کیوں کہ ان کے تجربے، علم و تقویٰ کے
سامنے سارے ہندوستان میں کوئی بھی ٹہر نہیں سکتا۔ ان کی دانائی بے مثال اور ان کی
رہنمائی شک وسوالات سے ماوراہے۔ عامیوں کو چاہئے کہ وہ ان کی ہر بات پر آنکھ بند
کر کے آمنا و صدقنا کو ورد کرتے رہیں۔
٭برطانیہ نے چینی سفیر کی برطانوی پارلیمنٹ میں
داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ یہ قدم سنکیانگ میں بوغر مسلمانوں پر مظالم کے خلاف
آواز اُٹھانے والے برطانوی ارکان پارلیمنٹ پر چینی پابندی کے جوب میں اُٹھایا گیا
ہے۔۔۔ ایک عالمی خبر
سب سیاست ہے۔ چین بہت اچھا اور قابل
اعتماد دوست ہے کیونکہ وہ مملکت خداد اد اور علمائے کرام کے دعاؤں سے اور ان کے
سائے میں قائم ہونے والی نئی افغان ریاست کا دوست اور ہمدرد ہے۔ یہ سب کہانیاں ہیں،
حقیقت میں چین میں بوغر مسلمان نامی کوئی طبقہ موجود ہی نہیں ہے،،، کیا سمجھے!!
٭بہار کی دونوں سینٹرل یونیورسٹیوں میں اردو
کا شعبہ کیوں نہیں؟۔۔۔ایک سوال
کیونکہ بہار میں اردو نہیں ہے، اس کے
مرے ہوئے عرصہ گذر گیا۔ یہ الگ بات ہے وہاں ایک عدد اردو اکیڈمی بھی موجود ہے، اور
کچھ لوگ اردو بولنے کا دعویٰ بھی کرتے ہیں اور الیکشن کے دنوں میں وہاں کے سیاستدان
اردو اردو بھی چلاتے ہیں، درحقیقت یہ سب فوت شدہ اردو پر فاتحہ خوانی کے سلسلے ہیں۔سمجھنے
کی کوشش کریں۔
٭افغانستان کا مستقبل: کیا چین طالبان حکومت
کو عالمی تنہائی سے بچا پائے گا؟۔۔۔ ایک سوال
ضرور بچائے گا،کیونکہ چین اچھا پڑوسی ہی
نہیں،مسلمانوں کا سچا ہمدرد بھی ہے اس لئے اس سے ہر قسم کی بد گمانی رکھنے سے پرہیز
کرنا چاہئے۔
Comments
Post a Comment