Posts
Showing posts from October, 2021
تلخ و ترش .................. اسانغنی مشتاق رفیقی
- Get link
- X
- Other Apps
٭کیا پرینکا گاندھی یوپی کی اگلی وزیر اعلیٰ ہوں گی؟۔۔۔ ایک سوال یہ بات یو پی کے عوام ہی آنے والے اسمبلی انتخابات میں طے کریں گے، لیکن اگر ایسا ہو جائے تو کیا بی جے پی خاموش بیٹھ جائے گی؟ کیا وہ اس کو آسانی سے ہضم کر لے گی؟ سوچئے گا ضرور۔ ٭دیوالی کو”جشن رواج“ کہنے والے اشتہار کے سبب فیب انڈیا ہندو توا گروپس کے نشانے پر۔۔۔ ایک خبر نفرت وہ جو سر چڑھ کر بولے،شاید اسی کو کہتے ہیں،افسوس صد افسوس!!خود ہندوستان میں پیدا ہوئی اردو جیسی خوبصورت زبان کوتعصب اور اندھ بھگتی نے ایک مخصوص فرقے کی زبان بناکر کہاں سے کہاں پہنچا دیا۔ ٭کیا لکھیم پور تشدد کا اثر یوگی آدتیہ ناتھ کے انتخابی امکانات پر پڑے گا؟۔۔۔ ایک سوال مشکل ہے، بی جے پی انتخابات کے وقت اس سے بھی بڑا مسئلہ کھڑا کرنے کا تجربہ اور حوصلہ رکھتی ہے، ایسا مسئلہ جس سے ماحول اتنا گرم ہو کہ جیت پکے ہوئے پھل کی طرح اس کی جھولی میں آگرے۔ ٭کوئلے اور بجلی کے ممکنہ بحران کے لئے خود مودی سرکار ذمہ دار ہے۔۔۔ ایک تبصرہ صرف اس ایک بحران کے لئے نہیں اور بھی کئی بحران کی ذمہ دار ہے لیکن جب”سیاں بھئے کوتوال تو ڈر کاہے کا“، یعنی عوام کی ایک بڑی اکثریت، ذرائع اب...
افغانستان اور طالبان ... ایک جائزہ ................................ اسانغنی مشتاق رفیقی
- Get link
- X
- Other Apps
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جب فضا غبار آلود ہو تو بہتر یہی ہے کہ آگے بڑھنے سے خود کو روکے رکھیں اور غبار کے بیٹھنے کا انتظار کریں۔ گزشتہ کئی دنوں سے افغانستان کے تعلق سے جو خبریں آرہی ہیں ان کے تعلق سے یقینی طور پر کچھ بھی کہنا اس لئے ممکن نہیں ہے کہ ان میں سے اکثر خبریں ایسے ذرائع سے آرہی ہیں جن کی صداقت مشکوک ہے۔ یہ خبریں بغیر تحقیق کی ہیں اور کہیں کہیں تو کچھ فلمی منظر کو بھی خبر بنا کر پھیلا دیا جارہا ہے۔ ایسے میں کسی بھی نتیجے پر پہنچنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔ بیس سال قبل امریکہ کے افغانستان پر یلغار کے بعد جو صورتحال وہاں پیدا ہوئی اور تباہی و بربادی کا جو کھیل وہاں کھیلا گیا اس پر عالمی سطح پر بہت کچھ لکھا جاچکا ہے۔ ان باتوں کو دہرا کر آہ و بکا کرنا عبس ہے جو ہونا تھا وہ ہوگیا، بہتر ہے کہ اب افغانستان کی حال اور مستقبل پر بات کی جائے۔ اس بات میں کوئی دورائے نہیں کہ امریکہ نے افغانستان پر جنگ مسلط کر کے نہ صرف اپنا بہت بڑا نقصان کیا بلکہ پورے خطہ میں ایک غیر یقینی فضا پیدا کر دی جس کی وجہ سے افغانستان میں مکمل امن آج ایک خواب بن کر رہ گیا ہے۔ یہ نکتہ کہ ا...
Zaban-e-Khalq زبان خلق ، شمارہ 69 .... برقی ضمیمہ E-Issue
- Get link
- X
- Other Apps
تلخ و ترش ...................... اسانغنی مشتاق رفیقی
- Get link
- X
- Other Apps
٭کانگریس میں شامل ہوئے جے این یو اسٹوڈنٹ یونین کے سابق صدر اور سی پی آئی رہنما کنہیا کمار، کہا یہ پارٹی نہیں بچی تو ملک نہیں بچے گا۔۔۔ ایک اہم خبر کنہیا کمار جی! پہلے یہ دیکھنا ہے کہ آپ کتنے دن کانگریس میں جمے رہتے ہیں، یا آپ کو کتنے دن کانگریس کے گھاگ نیتا اپنے اندر سموئے رکھتے ہیں۔ ابھی آپ نے کانگریس کو سمجھا کیا ہے؟ اتنی جلدی اتنی لمبی لمبی مت پھینکئے کہ بعد میں پچھتا نا پڑے۔ ٭اتر پردیش: مبینہ تبدیلی مذہب کے معاملے میں گرفتار اسلامی اسکالر مولانا کلیم صدیقی کو دس دن کی حراست میں بھیجا گیا۔۔۔ ایک خبر یعنی بقول شاعر منصف کو بھی خوب پتہ ہے، اکثر لوگ بھی جانے ہیں لگوایا ہے کس نے شرارا، پھر بھی میں ہی مجرم ہوں ٭کانگریسی رہنما راہل گاندھی نے اعلیٰ حضرت احمد رضا خان کی درگاہ کے لئے چادر روانہ کیا۔۔۔ ایک خبر اس کامطلب الیکشن بہت قریب ہے اور کانگریس کو مسلمانوں کی ووٹوں کی ضرورت ہے اور بیچارے مسلمان، دیکھنا اتنی سی بات پہ کچھ ووٹ کانگریس کو بھی دے دیں گے اور یوں ان کا ووٹ بٹ کر،یوگی مہاراج کی جیت کی راہ ہموار کر دے گا۔ ٭انگلینڈ میں ڈاینو سار کی دو نئی اقسام دریافت جو س...
اسلام فوبیا، نارکوٹیک جہاد کا شوشہ اور کیرلابشپ۔۔۔ ایک جائزہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسانغنی مشتاق رفیقی
- Get link
- X
- Other Apps
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جرعات کرونا وبا کے تعلق سے ساری دنیا جانتی ہے۔ اس کے قہر سے دنیا کا شاید ہی کوئی خطہ محفوظ رہا ہو۔ لیکن صرف دو سال کے عرصے میں نہ صرف اس پر قابو پالیا گیا ہے بلکہ مستقبل میں اس وبا سے بچاؤ کے لئے بڑے پیمانے پر ویکسینیشن بھی جاری ہے۔دنیا کچھ دہائیوں سے ایک اور وبا میں بھی مبتلا ہے جسے لوگ اسلامو فوبیا کے نام سے جانتے ہیں۔ یہ وبا ئی بیماری ایسی ہے جس میں مبتلا ہونے والا بڑی تیزی سے دوسروں کو بھی متاثر کرتا ہے۔ اس وبا کی وجہ سے دنیا کا امن بری طرح خطرے میں پڑ گیا ہے لیکن افسوس اس پر طبیبان وقت کی نگاہ نہیں پڑ رہی ہے۔ کہیں تو اس وبا کا سرے سے انکار کیاجاتا ہے اور کہیں اس کے ہونے کو تسلیم بھی کیا جاتا ہے تو بس سرسری انداز میں اور اس کے بُرے اثرات کو کم کر کے دکھا یا جاتا ہے۔ یہ بھی ایک کڑوی حقیقت ہے کہ دنیا کے بیشتر حصوں میں اس وبا کو سیاسی مفاد کے حصول کے لئے جان بوجھ کر پھیلایا جاتا ہے۔ وطن عزی...