Posts
Showing posts from December, 2021
تلخ و ترش ............ اسانغنی مشتاق رفیقی
- Get link
- X
- Other Apps
٭ٹی ایم سی کے سپریمو ممتا بنرجی کا مسلسل کانگریس پر راست حملہ اور اس کے حلیفوں سے بڑھتے ہوئے روابط، کیا پھر سے تیسرے محاذ کی تیاری ہے۔۔۔ ایک تبصرہ بی جے پی کے بڑھتے قدم کو روکنے لئے کے لئے تیسرے محاز کی نہیں متحدہ محاذ کی ضرورت ہے۔ موجودہ حالات میں کانگریس کو نظر انداز کر کے کی جانے والی کوئی بھی کوشش سیاسی خود کشی ہوگی۔ ممتا بنرجی ایک منجھی ہوئی سیاستداں ہیں، ان سے تیسرا محاذ بنانے کی غلطی نہیں سر زد ہو سکتی۔ رہی کانگریس پران کے حملے کی بات، تو شاید یہ کوئی سیاسی چال ہے جس کے تعلق سے ابھی کچھ کہنا بہت مشکل ہے۔ ٭مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ میں بتایا ہے کہ پچھلے پانچ سالوں میں چھ لاکھ سے زائد افراد ہندوستانی شہریت ترک کر چکے ہیں۔۔۔ ایک خبر ”وشوا گرو“بننے کی بات کرنے والی حکومت کے سنہرے دورمیں ملک کے سپوتوں کا اس طرح شہریت ترک کر کے چلے جانا بڑے شرم کی بات ہے۔شاید ہی اس کا احساس حکومت اور اس کے اندھ بھگتوں کو ہو!! ٭ بنگال کے بی جے پی اراکین پارلیمنٹ نے وزیر اعظم سے مل کر مطالبہ کیا ہے کہ وہ سی اے اے کے قواعد بنا کر قانون کو جلد از جلد نافذ کریں۔۔۔ ایک خبر ایک طرف پارلیمنٹ میں حکومت کی...
نفسی نفسی کا واویلا یا انصاف اور انسانیت کی پاسداری ....................... اسانغنی مشتاق رفیقی
- Get link
- X
- Other Apps
غنیم بہت مضبوط ہوتا جارہا ہے۔ اس کی ہر چال میں بلا کی عیاری، ہر پیش قدمی منصوبہ بند اور ہر وار شدید تر اور جیت کے نشہ سے سرشار ہے۔ اس کی ہر حکمت عملی کامیابی سے ہمکنار ہو رہی ہے۔ ایسا اس لئے ہے کہ اس کی صفوں میں اتحاد ہے، اس کے دلوں میں مقصد کو پانے کی شدید تڑپ ہے، اپنے امیر پر اسے اندھا اعتماد ہے۔ گزشتہ ایک صدی سے زائد کی اُس کی محنت اور منصوبہ بندی، آج اُسے اس مقام پر لے آئی ہے کہ وہ سماج کے ہر شعبے کو اپنی مرضی پر چلا رہا ہے۔ سیاست کے میدان میں اس کا دبدبہ اس قدر حاوی ہوچکا ہے کہ اس میدان میں موجود اُس کے مخالفین بھی اسی کی طرز پر سیاست کرنے پر مجبور ہیں۔ اِس کے اس قدر معاشرے پر چھا جانے کے پیچھے ایک اور وجہ بھی ہے اور ہے ہماری ذات۔ کئی دہائیوں سے غنیم نے ہماری ذات کو نشانے پر رکھ کر ایک لائحہ عمل ترتیب دی اور اس پر مسلسل عمل پیرا رہا۔ ہمارے تعلق سے جھوٹی باتیں پھیلا کر اور تہمتوں کے انبار لگا کر اُس کو اس شدت سے ہوا دی کہ سماج کے ہر طبقے میں ہمارے خلاف غیض و عداوت اور نفرت پیدا ہوتی چلی گئی۔ دنیا کی تمام برائیوں کا جڑ، سماج میں موجود تمام بے انصافیوں کی وجہ،معاشرے میں بڑھتی مع...