٭ صحت مند جمہوریت کے لیے ضروری ہے کہ لوگ محسوس کریں کہ ان کے حقوق اور وقار کو تسلیم کیا گیا ہے اور ان کا تحفظ کیا گیا ہے، انصاف سے انکار بالآخر انتشار کا باعث بنے گا۔۔۔ چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا اگر یہ بات صرف قول نہ بن کر عمل میں بھی دکھائی دے تو ہندوستان کے وارے نیارے ہوسکتے ہیں۔ ٭مہنگائی ناقابل قبول حد تک بڑھ گئی ہے۔ حکومت اپنی غلط پالیسیوں سے مہنگائی کو ہوا دے رہی ہے۔۔۔ کانگریس رہنما پی چدمبرم اگر مہنگائی آج کے مقابلے میں سو فیصد بھی بڑھادی جائے پھر بھی عوام کی ایک بڑی اکثریت ملک کے ایک مخصوص طبقے کو سبق سکھانے کی خاطر اسے بھی قبول کر لے گی، یہ ہے اندھ بھگتی کا کمال ہے۔ ٭اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مغربی کنارے میں الجزیرہ کی فلسطینی نژاد امریکی صحافی شیرین ابو العاقلہ کے قتل اور ایک دوسرے صحافی کے زخمی ہونے کی شدید مذمت کی ہے۔ مسز ابوالعاقلہ کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جب وہ جنین میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے آپریشن کی کوریج کر رہی تھیں۔۔۔ یو این آئی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسرائیل کے خلاف صرف مذمتی قرار داد ہی پاس کر سکتی اور کچھ نہیں کر سکتی، یہ وہ کڑوی...