تلخ و تُرش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسانغنی مشتاق رفیقی، وانم باڑی

٭ ملک میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے نئے معاملات تیزی سے بڑھنے لگے ہیں، جو کہ تشویشناک بات ہے۔۔۔ یو این آئی صرف کرونا وائرس ہی نہیں فرقہ پرستی اور فاشزم کے وائرس بھی تیزی سے پھیل رہے ہیں جو نہ صرف تشویشناک بلکہ ملک کے لئے بے حد خطرناک بھی ہیں۔ ٭ہمیں ایک ایسا ہندوستان بنانا ہے جس کی طاقت دنیا دیکھے۔ جو دنیا کو نئی بلندیوں پر لے جائے: گرو تیغ بہادر کی یوم پیدائش پر وزیر اعظم نریندر مودی پچھلے آٹھ سالوں سے دنیا یہی تو دیکھ رہی ہے اور بلڈوزروں نے توہمیں ایسی بلندی پر پہنچا دیا ہے کہ جہاں پر پہنچنے کی کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ ٭ملک کا امیج 'اقلیت مخالف' ہوا تو ہندوستانی کمپنیوں کو نقصان ہوگا، غیر ملکی حکومتیں انہیں ناقابل اعتبار پارٹنر سمجھ سکتی ہیں ۔۔۔ آر بی آئی کے سابق گورنر رگھورام راجن بقول بھگت اینڈ کمپنی اقلیتوں کو سبق سکھانے اور انہیں ان کی اوقات میں رکھنے کے لئے یہ کیا اس سے زیادہ بھی منظور ہے۔ ٭اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ ہر کسی کو اپنے مذہب کے مطابق عمل کرنے کی آزادی ہے لیکن مائیک کی آواز عبادت گاہوں کے احاطوں سے باہر نہیں آنی چاہئے اور بغیر اجازت کسی مذہبی جلوس کو نہیں نکالا جانا چاہئے۔۔۔ یو این آئی بات تو بہت اچھی ہے اگر اس کا اطلاق بلا تفریق مذہب سب پر ہو، جس کی امید کم ہی ہے۔ ٭برطانیہ کے قانون سازوں نے وزیر اعظم بورس جانسن کے مبینہ طور پر وائرس لاک ڈاؤن پارٹیوں پر جھوٹ بولنے کیلئے پارلیمانی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔۔۔ پی ٹی آئی اگر ہندوستان میں ایسا کچھ ہوجائے تو پھر سوچئے اس کا نتیجہ کیا ہوسکتا ہے۔ ٭ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے نوکرشاہوں سے کہا کہ وہ صحیح کے لیے کھڑے ہوں اور سیاسی انتظامیہ کے سامنے سچ بولیں۔۔۔ پی ٹی آئی اگر ایسا کچھ ہونے لگے تو ان کی پارٹی کی موجودہ حکومتوں کا کیا ہوگا !!! ٭ عام آدمی پارٹی دہلی اور پنجاب کی طرح کرناٹک میں بھی حکومت بنائے گی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال بلی کے خواب میں چیچھڑے۔ ٭اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ نے بھیڑ بھاڑ سے نمٹنے کے لیے نئے جیلوں اور موجودہ جیلوں میں مزید بیرکوں کی تعمیر کا حکم دیا۔۔۔ پی ٹی آئی اگرکوئی حکومت اسکول، کالج، تحقیقی مراکز، ہسپتال اوردیگر رفاہی ادارے قائم کرنے کے بجائے جیلوں کی تعمیر میں لگ جاتی ہے تواس کا مطلب ہے یا تو وہ حکومت فاشزم کے راستے پر ہے یا وہاں امن وامان کی صورتحال بری طرح بگڑ چکی ہے۔ ٭بدلتے ہوئے عالمی نظام اور حالات میں ملک کو مسلسل مضبوط بنانے کے لئے سوائے ناقابل تسخیر ٹیکنالوجی تیار کرنے کے کوئی اور چارہ نہیں ہے۔۔۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بجا فرمایا وزیر محترم نے اورویسے بھی بلڈوزروں نے ثابت کردیا ہے کہ ملک( یعنی بی جے پی) ناقابل تسخیر ٹیکنالوجی تیار کرچکا ہے۔ ٭ انڈیا میں مسلمانوں پر تشدد اور بڑھتے ہوئے دباؤ پر ملک کی اکثریت خاموش نظر آتی ہے۔ بین الاقومی برادری کی جانب سے بھی کوئی ردعمل دکھائی نہیں دے رہا ہے۔۔۔ بی بی سی اس کا مطلب ہے صرف ہندوستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں بھی انسانی ہمدردی اور مظلوموں کی حمایت ایک قصہ ء پارینہ بنتی جارہی ہے۔ افسوس صد افسوس!!! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

اِتمام حُجت کس پر؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسانغنی مشتاق احمد رفیقیؔ

تلخ و ترش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسانغنی مشتاق احمد رفیقیؔ

تلخ و ترش ............ اسانغنی مشتاق رفیقی