٭جموں و کشمیر میں برف و باراں کے بیچ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ ضلع کٹھوعہ کے ہٹلی موڑ سے 125 ویں دن دوبارہ شروع ہوئی۔ راہل گاندھی نے سردی سے بچنے کے لئے سفید ٹی شرٹ پر سیاہ برساتی کوٹ پہن رکھا تھا ۔ یہ یاترا گذشتہ سال 7 ستمبر کو کنیا کماری سے شروع ہوئی تھی اور 30 جنوری کو سری نگر کے شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں اختتام پذیر ہوگی۔۔۔ یو این آئی اس یاترا سے کانگریس کو کیا ملا اور دیس کا کیا بھلا ہوا یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا لیکن اس یاترا سے راہل گاندھی کا امیج بطور ایک سنجیدہ رہنما عوام کے درمیان پھیلتا چلا گیا اور ان کے خلاف چلایا جانے والا پروپیگنڈا ٹھپ ہو کر رہ گیا۔ ملک کے بہت سارے سیاسی پنڈتوں کا ماننا ہے کہ بھارت کی سیاسی تاریخ میں یہ یاترا ایک ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوگی ۔ ٭لیفٹنٹ گورنر صاحب، آپ کا کام لا اینڈ آرڈر، دہلی پولس اور ڈی ڈی اے کو سنبھالنا ہے۔ ہمارا کام دہلی کے دیگر مسائل حل کرنا ہے۔ آپ اپنا کام کریں، ہمیں ہمارا کام کرنے دیں۔ تب ہی نظم برقرار رہ سکتا ہے۔ اگر آپ ہمارے کام میں روزانہ مداخلت کریں گےتو آرڈر کیسے برقرار رکھا جا سکتا ...