٭پٹرول اور ڈیزل کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کے ساتھ گیس بھی ہوا مہنگا۔ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں پچاس روپئے کا اضافہ، پریس کانفرنس میں سلنڈر رکھ کر کانگریس نے حکومت کو گھیرا۔۔۔ ایک خبر لیکن موجودہ حکومت کے کان میں جوں بھی نہیں رینگے گی،کیونکہ اسے پتہ ہے کانگریس کے چلانے سے کچھ نہیں ہونے والا، زمانہ بدل گیا ہے، لوگوں کواب ان مسئلوں پر بھڑکایا نہیں جاسکتا۔ عوام کو سڑکوں پر لانے کے لئے زمینی مسئلے نہیں آسمانی مسائل چاہئے اور آسمانی مسائل اُٹھانے کا فن صرف موجودہ حکومت کو آتا ہے۔ ٭مسلمان داعیانہ کردار اپناتے ہوئے ہمت و حکمت کے ساتھ حالات کا مقابلہ کریں۔۔۔ ایک نصیحت پہلے اس کی وضاحت ہو کہ داعیانہ کردار سے مراد کیا ہے، اسلامی داعیانہ کردار یا مسلکی داعیانہ کرداراور دوسری بات جذباتی ابال کو ہمت اور وقتی فائدوں کے لئے لئے جانے والے فیصلوں کو حکمت کا نام دینے سے حالات کا مقابلہ کرنے کی سکت کیسے پیدا ہوگی۔ ٭کرناٹک، انسداد گؤ کشی بل بنا قانون، گورنر کی دستخط کے بعد حکومت نے جاری کیا نوٹیفکیشن۔۔۔ ایک خبر مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اسے اپنی انا کا مسئلہ نہ بنائے۔ اس آرڈینن...