٭سری لنکا نے قومی سلامتی کا حوالہ دیتے ہوئے برقعے پرپابندی اور ہزار سے زائد مدرسوں کے بند کرنے کا اعلان کیا۔۔۔ ایک خبر خانگی مسائل سے اپنے عوام کی توجہ ہٹانے اور انہیں الجھائے رکھنے کے لئے ایسے قوانین کے اعلانات اب ایک عام سی بات ہوگئی ہے۔ اسلاموفوبیا کے نام پر یہ سیاست کب تک چلتی رہے گی اور اس کا انجام کیا ہوگا یہ آنے والا وقت ہی طے کرے گا۔ پتہ نہیں عوام کے سمجھ میں یہ بات کب آئے گی۔ ٭سال دو ہزار سولہ سے دو ہزار بیس کے بیچ پارٹی بدلنے والے لگ بھگ چالیس فیصدی ایم ایل اے بی جے پی میں شامل۔۔۔انتخابی اصلاحات کی سمت میں کام کرنے والی تنظیم ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹکٹ ریفارمز کی ایک رپورٹ پوجا ہمیشہ چڑھتے سورج کی ہی کی جاتی ہے۔ یہ زمانے کا ازل سے دستور رہا ہے۔لیکن جب سورج ڈھلنا شروع ہوگا اور یقینا بہت جلد ڈھلنا شروع ہوگا کیونکہ یہی قدرت کا قانون ہے، تب دیکھنا کہ ایک پیر پر کھڑے ہوکر اس کی پوجا کرنے والے یہ سب کیسے لوٹ کر اپنے اپنے بلوں میں گھس رہے ہوں گے یا نئے ٹھکانوں کی تلاش میں بھٹک رہے ہوں گے۔ ٭مندر سے پانی پینے پر ایک معصوم بچے پر تشدد، پانی کا بھی کوئی مذہ...