٭این سی پی سربراہ شرد پوار اور سیاسی میدان میں اپنی حکمت عملی کے لئے مشہور پرشانت کشور کی پندرہ دنوں کے تیسری ملاقات، سیاسی قیاس آرائیاں تیز۔۔۔ ایک خبر جب تک مضبوط حکمت عملی کے ساتھ کوئی لائحہ عمل طے کر کے الیکشن نہیں لڑی جائیگی بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنا مشکل ہے۔ ویسے امید پہ دنیا قائم ہے، دیکھتے ہیں یہ سیاسی ملاقاتیں کیا رنگ لاتی ہیں۔ ٭اتر پردیش کی عوام تبدیلی چاہتی ہے۔۔۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو بے شک عوام تبدیلی چاہتی ہیں، لیکن وہاں کے لیڈران ایسا نہیں چاہتے، اگر وہ ایسا چاہتے توعوام کے خواہشوں کااحترام کرتے ہوئے ایک مضبوط گٹھ بندھن ضرور تشکیل دیتے۔ پتہ نہیں انہیں عقل کب آئے گی، آئے گی بھی کہ نہیں۔ ٭عمر گوتم اور جہانگیر عالم کی گرفتاریاں افسوسناک،ملک میں اقلیتوں کے خلاف میڈیا ٹرائل ایک خطرناک روش۔۔۔مسلم مبلغوں کی گرفتاری کے خلاف مسلم تنظیموں کے احتجاجی بیانات صرف بیانات جاری کردینے سے کچھ نہیں ہوگا۔ ایک مضبوط محاذ قائم کر کے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سیاسی دباؤ بناکر اور عدالتی کاروائی کے ذریعے جب تک ان کا منہ توڑ جواب نہیں دیا جائے ...