٭کیا نیو انڈیا میں ہونے والے آزادی کے جشن میں جواہر لال نہرو کی کوئی جگہ نہیں ہے؟۔۔۔ دی وائر جیسی کرنی ویسی بھرنی، اگر کانگریس اپنے دور اقتدار میں جنگ آزادی کے دوسرے رہنماؤں کو ان کا صحیح مقام دیتی اور ان کے ساتھ انصاف کرتی تو شاید موجودہ حکومت ملک کے پہلے وزیر اعظم کیساتھ ایسا کرنے کی ہمت نہ جٹا پاتی۔ ٭ محترم نتیش کمار جی اور میرے بھائی تیجسوی یادو کے بالترتیب بہار کے وزیر اعلی اور نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پر نیک خواہشات، بہار میں عظیم اتحاد کی واپسی ملک کی سیکولر اور جمہوری طاقتوں کے اتحاد میں ایک بروقت کوشش ہے۔۔۔ وزیر اعلیٰ ٹمل ناڈو ایم کے اسٹالین کاش ایسا ہی ہو، کیونکہ نتیش کمار قابل اعتماد ساتھی نہیں ہیں۔ ٭چین آبنائے تائیوان میں طاقت کے توازن کے نئے تعین کی کوشش میں مصروف، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بیجنگ کا تائیوان کے قریب بڑے پیمانے پر فوجی مشقوں کے بعد ’باقاعدہ گشت‘ کرنے کا عہد ایک تشویشناک اور خطرناک پیش رفت ہے۔۔۔ ڈی ڈبلیو اردو تائیوان نے انکل سام کی شہ میں آکر جو چال چلی ہے اس کے بعد چین اتنا بھی نہ کرے تو علاقے میں اس کا رعب کیسے قائم رہے گا، تجزیہ کاروں کو سمجھن...