٭کاروباری ویلتھ مینجمنٹ کی رپورٹ کے مطابق، ملک میں امیروں کے پاس 2017 میں 392 لاکھ کروڑ روپے کی جائیداد تھی، جو کہ 2018 میں 430 لاکھ کروڑ روپے ہوگئی۔۔۔ ایک خبر یعنی 38 لاکھ کروڑ کا ایک ہی سال میں اضافہ، چلو اچھا ہے،امیروں کے ہی سہی کسی کے تو اچھے دن آئے ہیں۔ ٭شری ویر ساورکر نے آزادی کی لڑائی میں رول نبھایا، ملک کے لیے جیل گئے۔۔۔ کانگریس رہنما ابھیشیک منو سنگھوی لگتا ہے پی چدمبرم جی کی جو درگت ہورہی ہے اُس سے کانگریس میں اچھے اچھوں کی ہوا اکھڑ گئی ہے۔ سنگھوی کو سنگھی سوچ مبارک ہو۔ ٭مہاراشٹر: مسلم اکثریتی علاقوں میں الیکشن کے تعلق سے بے حسی اور عدم دلچسپی۔۔۔۔ ایک خبر شاید مسلمانوں کو اچھی طرح اس بات کا احساس ہو گیا ہے کہ ان کے ووٹ دینے اور نہ دینے سے کچھ بدلاؤ آنے والا نہیں، تو پھر بیکار میں کیوں اپنا خون جلائیں اور دوسری بات ووٹ دینا کوئی ثواب کا کام تو ہے نہیں جس کے لئے وقت لگایا جائے کیونکہ آجکل بقول شاعر... خلاف شرع مسلمان تھوکتا بھی نہیں ٭بنگلہ دیش میں توہین مذہب کے خلاف احتجاج، پولیس کی فائرنگ، 4ہلاک،50سے زائد زخمی۔۔۔۔۔ ایک عالمی ...