٭کرونا وائرس کو لے کر ملک کے نام خطاب میں وزیر اعظم نریندر مودی عوام سے تعاون کی اپیل ہی کرتے رہے، لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آخر وائرس کے ٹیسٹ، علاج اور متاثرین کا پتہ لگانے کے چیلنج سے نپٹنے کے لئے ان کی سرکار کا کیا منصوبہ ہے۔۔۔ دی وائر یہی تو ہمارے وزیر اعظم کی خصوصیت ہے کہ وہ مسئلہ کو چھیڑے بغیر مسئلے پر اتنا بول دیتے ہیں کہ عوام سر دھنتے دھنتے مدہوش ہوجاتے ہیں اور اُنہیں اس بات کی خبر ہی نہیں ہوتی کہ اصل مسئلے کو تو چھیڑا ہی نہیں گیا ہے۔ ٭نربھیا گینگ ریپ اور قتل معاملے کے سال بعد مجرموں کو دی گئی پھانسی۔۔۔ ایک خبر 7 چلو اچھا ہوا، کسی ایک تو انصاف ملا ورنہ ہمارے ملک میں اس جیسے کئی کیسس ہیں جو آج بھی انصاف کا راستہ دیکھ رہے ہیں، پتہ نہیں انہیں کبھی انصاف ملے گا بھی یا نہیں۔ ٭شہریت ترمیمی قانون اور این آرسی کے جواز کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں داخل کی گئی عرضیوں پر مرکزی حکومت نے جوابی حلف نامہ داخل کر کے این آر سی کو ضروری کاروائی بتایا ہے۔ حالانکہ گزشتہ سال دسمبر میں دہلی کے رام لیلا میدان میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں ایک آر سی نا...