پردھان منتری شری نریندر مودی کے اقتصادی پیکیج کا ٭ دس 10فیصدی سے بھی کم حصہ، غریبوں اور بے روزگاروں کی راحت کے لئے ہے۔۔۔ ایک تجزیہ شکر کریں، یہ بھی بہت بڑی بات ہے، ورنہ اگر یہ بھی نہ ملتا تو آپ کیا بگاڑ لیتے۔ ٭اپنے ماسٹر کا ہو چکا ہے مڈل کلاس، اس کو پیکیج نہیں، تھالی بجانے کا ٹاسک چاہئے۔۔۔ صحافی رویش کمار ہٹلر کے دور میں جرمنی کے مڈل کلاس کا بھی یہی حال تھا۔ہندی میں شاید ایسے ہی دور کے تناظر میں کہا گیا ہے ”وناش کالِ وپریدھا بدھی“۔۔۔ وناش کس کا ہونے والا ہے اب یہ وقت ہی بتائے گا۔ ٭کورونا بحران کے بیچ بدلے کی سیاست کر رہی ہے سرکار۔۔۔ سی پی آئی رہنما کنہیا کمار حالات کا فائدہ اُٹھانا اور سیاسی طورپر اپنے آپ کو مظبوط کرنا یہ ہر سیاسی پارٹی کا منشور ہوتا ہے۔ اس میں اچھنبے کی کیا بات ہے۔ اگر لال جھنڈے والے بھی ایسے حالات میں اقتدار میں ہوتے تو یہی کرتے۔ تاریخ گواہ ہے۔ ٭مدراس ہائی کورٹ نے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے بیچ نقل مکانی کرتے مہاجر مزدوروں کی قابل رحم حالت کو انسانی المیہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حالت دیکھ کر آنسو روکنا کسی کے ...