تلخ و تُرش .................................. اسانغنی مشتاق احمد رفیقیؔ
٭ہندوستان میں
پنپتے اسلاموفوبیا پر خلیجی ممالک میں اُٹھے سوال۔۔۔ ایک خبر
خوش فہمی مبتلا
ہونے کی ضرورت نہیں!!! یہ سب ان ممالک میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہاں کے لوگوں
کے وقت گزاری کے مشغلے ہیں۔جیسے ہی حالات نارمل ہوجایئں گے وہ اپنی مصروفیتوں میں
گم ہوجائیں گے۔ اُس وقت اگر آپ پر قیامت بھی گزر جائے ان کے کانوں میں جوں بھی نہیں
رینگیں گی۔
٭کورونا وائرس کی
وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کے بیچ چودہ دن پیدل چل کر ممبئی سے یو پی میں اپنے گاؤں
پہنچے شخص نے کچھ ہی دیر میں دم توڑ دیا۔۔۔ ایک خبر
پیاسے کا کنوئیں
کے پاس جا کر دم توڑناغالباً اسی کو کہتے ہیں۔ زندگی کی حقیقت بھی بس اتنی سی ہی
ہے۔ عمر بھر کی تگ ود وکے بعد جب لگے گا کے راحت کے قریب پہنچ چکے ہیں موت کا جابر
پنجہ دبوچنے آجائے گا۔
٭پوری دنیا کا میڈیا
جھوٹا ہے۔۔۔ مولانا طارق جمیل
بے شک، لیکن
مولانا سے کوئی پوچھے اس جھوٹ کے کاروبار کے جواب میں آپ سچائی کا پرچم کیوں نہیں
بلند کرتے، اپنا میڈیا ہاؤس کیوں نہیں بناتے۔ تنقید کردینا آسان ہے،بدلاؤ لانے کی
کوشش کرنا بہت مشکل اور یہ ہر کسی کی بس کی بات نہیں، اس کے لئے مومنانہ حلیہ نہیں
مومنانہ فراست کی ضرورت ہوتی ہے۔ شاید یہ آج کے دور میں مفقود ہے۔
٭کرونا وائرس
لاک ڈاؤن، بھارت میں مسلمانوں کا رمضان کیسے گزرے گا؟۔۔۔ ایک سوال
بغیر رات بھر
آوارہ گردی کے افطار پارٹیوں کے عید شاپنگ کے کیا خاک گزرے گا!!! حکومت اگر ذرا سا
بھی موقع دے دیں تو دیکھنا وہ ہلڑ مچے گی
کہ ساری لاک ڈاؤن کی کسر نکل جائے گی۔
٭کیا لوگ رمضان
میں کورونا سے بچاؤ کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں؟۔۔۔ ایک اورسوال
قانون کی پاسداری
کرنا اور ہدایات پر عمل کرنا مغربی اقوام کا طریقہ ہے اور مغربی اقوام کی تقلید
کرنا ہمارے لوگوں کا شعار نہیں۔ اس لئے ایسے بے کار کے سوال نہ کئے جائیں۔
٭وزیر اعظم شری
نریندر مودی نے رمضان کے آغاز پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ”رمضان مبارک میں سبھی کی سلامتی، فلاح وبہبود
اور خوشحالی کے لئے دعا گو ہوں۔ یہ مقدس مہینہ اپنے ساتھ ڈھیر ساری شفقت، ہم آہنگی
اور ہمدردی لائے۔ ہم کووڈ ۹۱ کے خلاف جاری
جنگ میں فیصلہ کن جیت حاصل کریں اور اس زمین کو ایک صحت مند سیارہ بنائیں۔“۔۔۔پی ایم
انڈیا
خدا کی پناہ!!! ایسا
لگتا ہے کسی پہنچے ہوئے کا پیغام ہے۔ کاش جو زبان پر آیا ہے وہی دل میں بھی ہو اور
عمل سے ظاہر ہو!!! لیکن ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔
چہرہ بدل بدل کے
مجھے مل رہا ہے وہ
کیا ظلم ہورہا ہے
مری سادگی کے ساتھ
٭اسلام میں
پاپائیت نہیں ہے اور نہ روم جیسا کوئی مرجع دینی ہے۔ ہمارا مرجع کتاب و سنت ہے۔۔۔ایک
حق گو صحافی کا قول
اس بات میں کوئی
شک نہیں لیکن مدرسوں، خانقاہوں اور درگاہوں کے مسلکی قلعوں کے قائم کردہ حصار کو
توڑ کر کتاب و سنت تک پہنچنے کی کس کس میں ہمت ہے۔اگر کوئی اس کی سعی کرتا بھی ہے
تو یہ حلقے جس طرح سے کفر و نفاق کے فتوؤں کے ساتھ اُس پر یلغار کرتے ہیں اس کے
آگے روم اور پاپائیت بھی شرما جائے۔
٭
کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے بیچ مدھیہ پردیش کے بیتول ظلع میں سات لوگوں نے مبینہ طورپر 18 سالہ کی لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کیا ۔ اس معاملے میں پانچ لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن میں تین نابالغ ہیں، وہیں دو فرار ہیں۔ ۔۔۔۔۔ ایک خبر
کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے بیچ مدھیہ پردیش کے بیتول ظلع میں سات لوگوں نے مبینہ طورپر 18 سالہ کی لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کیا ۔ اس معاملے میں پانچ لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن میں تین نابالغ ہیں، وہیں دو فرار ہیں۔ ۔۔۔۔۔ ایک خبر
حیف!! کیا وطن عزیز
میں انسانیت ختم ہوتی جارہی ہے۔
٭کروناوائرس لاک
ڈاؤن کے درمیان ایک نوجوان پولس کو جھانسا دے کر، مریض بن کے ایمبولنس میں جا
کرنکاح کر کے دلہن لے آیا۔۔۔ ایک خبر
شاید اُس بیچارے
کو شادی کے بعد کے حالات کا علم نہیں ہوگا۔ اسی لئے نکاح کے لئے اتنا اُتاولا ہوگیا،
اگر وہ کسی شادی شدہ مرد سے صلح و مشورہ کرلیتا تو ایسی حرکت کبھی نہ کرتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Comments
Post a Comment