تلخ و ترش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسانغنی مشتاق احمد رفیقیؔ
٭وزیر اعظم نریندر
مودی چین کی جانب سے ہمارے حدود میں در اندازی اور قبضہ کرنے کی کھل کر مذمت کریں
اور ملک کو بتائیں کہ قبضہ کرنے والوں کو پیچھے ہٹایا جائے گا۔۔۔ کپل سبل، کانگریس
پارٹی کے سینئر رہنما
کانگریس پارٹی کے
رہنماؤں کو اگر ابھی بھی لگتا ہے کہ وزیر اعظم ان کی باتوں کو سنجیدگی سے لیں گے
اور اس پر غور کریں گے اور انہیں راست جواب دیں گے تو انہیں سمجھ لینا چاہئے کہ وہ
بے وقوفوں کی جنت میں رہتے ہیں۔
٭ٹڈیوں کا خطرہ،
دہلی اور اُس کے اطراف و اکناف کے علاقوں میں سخت چوکسی۔۔۔ ایک خبر
کبھی آتنک وادی،
کبھی پلوشن تو کبھی کرونا، اب یہ ٹڈی دل، آخر دہلی والے کس کس سے چوکس رہیں، اپنی
بچاؤ کے لئے اگر انہیں خود ہی چوکسی برتنی ہے تو انہوں نے جو چوکیدار اپنی حفاظت
کے لئے چن رکھیں ہیں وہ کیا ہوئے۔
٭حکومت عقیدے،
صنف، ذات پات اور زبان کی بنیاد پر کسیطرح کا کوئی امتیازی سلوک نہیں کرتی۔۔۔ وزیر
اعظم نریندر مودی(مارتھوما سیریائی چرچ میں منعقدہ تقریب میں ویڈیو کانفرنسنگ سے
خطاب کرتے ہوئے)
بے شک حکومت ایسا
نہیں کرتی لیکن اس کے بھگت ایسا کرتے ہیں، یاد رکھیں کسی کی غلطی کسی پر تھوپنا
سراسر نا انصافی ہے۔ ہمارے وزیر اعظم مہان ہیں، گیانی ہیں، ان کی باتوں میں ذرا
برابر بھی منافقت نہیں ہوتی۔ جو لوگ ان کی ہر بات میں اپنا مطلب نکالتے ہیں وہ ذہنی
مریض ہیں یا سیاسی موقعہ پرست۔
٭سابق مرکزی وزیر
یشونت سنہا نے بہار انتخابات میں آرجے ڈی اور این ڈی اے کا متبادل کے لئے اتحاد کا
اعلان کیا۔۔۔ ایک خبر
اب چوتھے نمبر پر
جناب اویسی صاحب کی پارٹی اپنا ایک الائنس بنائے گی۔ آزاد ملک ہے، الیکشن میں حصہ
لینا اِن سب کا حق ہے۔ اگراِن کی وجہ سے ووٹ بٹیں اور کوئی فاشسٹ جیت جائیں تو اس
میں ان کا کیا قصور۔
٭بھارت میں آسمانی
بجلی گرنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک۔۔۔ بی بی سی سے ایک خبر
بے روزگاری، کساد بازاری
اور فرقہ پرستی کی بجلی کے ذد میں آکر ہر روز جو ہزاروں افراد موت کے دہانے پر
پہنچ رہے ہیں ان کی کوئی خبر شاید ہی کبھی بنی ہو۔
Comments
Post a Comment