٭وزیر اعظم نریندر مودی کے انکار کے باوجود کیوں ڈٹینشن سینٹر بنا رہی ہے یو پی سرکار؟۔۔۔ ایک سوال یہ بھی کوئی پوچھنے کی بات ہے، ہمارے وزیر داخلہ نے واضح الفاظ میں پوری کرونولوجی سمجھا دی ہے، پھر بھی ہمارا یہ سوال ہماری بے وقوفیت کی دلیل ہے۔ سیاست میں انکار اور اقرار کوئی معنی نہیں رکھتے۔ اس میں جو کہا جاتا ہے وہ نہیں کیا جاتا بلکہ جو نہیں کہا جاتا ہے وہیں کیا جاتا ہے۔ آنے والے دہائی کے بعد کے الیکشنوں میں ڈٹینشن سینٹر ایک بہت بڑا مدعا بننے والا ہے یاد رکھیں۔ ٭ 28 اکتوبر سے تین مرحلوں میں ہوں گے بہار اسمبلی انتخابات، گنتی 10 نومبر کو۔۔۔ بہار سے ایک خبر یعنی 28 اکتوبر سے 10 نومبر تک راوی بہارمیں چین ہی چین لکھے گا۔ اس کے بعد ووٹنگ مشینس کا مسئلہ اُٹھے گا، ووٹوں کی تقسیم پر کچھ خاص پارٹیوں کو مورد الزام ٹہرا کر ان کی ہجو سرائی ہوگی۔اور ایک آخری بات کوئی بھی جیتے، آخر میں جیت مقدر کے سکندر کی ہی ہوگی۔ ٭کیا کرونا ہماری زندگی کا حصہ بن چکا ہے؟۔۔۔ ایک سوال بن چکا نہیں بنا دیا گیا ہے۔ اب یہ مت پوچھیے کہ اس کے پیچھے کس کس کا ہاتھ ہے۔ یہ بات اچھی طرح سمجھ لیں کہ ہماری...