٭نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی آمیز کارٹونوں کی حمایت اور اسلام مخالف تبصرہ کی وجہ سے فرانسیسی صدر کے خلاف عالم اسلام میں شدید برہمی اور احتجاج۔۔۔ ایک عالمی خبر کہیں یہ مسلم حکومتوں کا اسرائیل سے قائم ہوتے رشتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے عوامی جذبات کو ایک الگ رخ پر موڑنے کی کامیاب چال تو نہیں۔ اگر ایسا ہے تو اس پورے مسئلے کے پیچھے کس کا کیا کردار ہے شاید ہی کبھی اس پر سے پردہ اُٹھے گا۔ ٭بہار میں بے روزگاری سے بڑی کوئی دہشت نہیں۔۔۔آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو صرف بہار نہیں پورے ملک میں بے روزگاری ہی اصلی دہشت ہے، اسی کی وجہ سے فساد اور انتشار پھیل رہا ہے لیکن حکومت مخصوص فائدے کے لئے، بے کار اور لایعنی چیزوں پر ہماری توجہ مبذول کراتی رہتی ہے۔ ہم بھی بیچارے الو بننے میں آج کل بڑی مہارت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ٭مخالفین کے خلاف تنظیموں کا استعمال کر رہی ہے مرکزی حکومت۔۔۔ کانگریس صدر سو نیا گاندھی صرف تنظیموں کا نہیں، مخالفین کے خلاف اور بھی بہت ساری سادھنوں کا استعمال کر رہی ہے۔ لیکن سوال اُٹھائے گا کون؟ ایک اور بات مرکزی حکومت کو اتنا طاقتور بنانے میں اس کی کوششو...