تلخ و تُرش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسانغنی مشتاق احمد رفیقیؔ

 



٭بہار اسمبلی انتخابات، گیارہ 

سیٹوں پر ہار جیت کا فرق ایک ہزار سے بھی کم، آرجے ڈی کا ووٹ فیصد بھی سب سے زیادہ اور بڑی پارٹی بھی وہی، لیکن ین ڈی اے اکثریت کے بل بوتے پر اقتدار پر قابض۔۔۔ ایک بڑی خبر

یہی تو جمہوریت ہے، یہاں سر گنے جاتے ہیں باقی ساری باتیں ضمنی ہیں۔ جب تک آپ اس نہج پر سیاست کی داؤ نہیں کھلیں گے آپ عوام میں مقبول ہو کر بھی ہارتے ہی رہیں گے۔

٭بنگال میں ممتا بنرجی کیا بی جے پی کی وجے رتھ کو روک پائیں گی؟۔۔۔ ایک بڑا سوال

ناممکن تو نہیں لیکن مشکل ضرور ہے، بی جے پی کی چانکیہ نیتی کو توڑ اسی کے جیسے بننے میں پوشیدہ ہے اور ساتھ ہی عوام میں ووٹ کٹاؤپارٹیوں کے تئیں بیداری لانے کی بھی ضرورت ہے۔

٭صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے جھوٹ کی بو سونگھ کر کئی امریکی ٹی وی نیٹ ورکس نے براہ راست کوریج روک دیا۔۔۔ ایک خبر

امریکہ اگر عالمی لیڈر ہونے کا دعویٰ کرتا ہے تو بجا ہے، کیونکہ اندرون خانہ اُس کے یہاں جمہوریت کے تمام ستون ایک دوسرے کے اثر میں آئے بغیر اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔ سوچئے!کیا ایسا ہمارے بھارت میں ممکن ہے۔

٭بہار اسمبلی انتخابات، کس نے کس کا کھیل بگاڑا؟۔۔۔۔ ایک خاموش سوال

نتیش کمار کا کھیل کھلے عام چراغ پاسوان نے اور پیٹھ پیچھے بی جے پی نے، مہا گٹھ بندھن کا کھیل ایم آئی ایم نے، ایم آئی ایم کا کھیل تیجسونی یادو نے، لیکن ان سارے کھیلوں کے بیچ بی جے پی بلیوں کی لڑائی میں بندر کا کردار ادا کرتے ہوئے اُچک کر ڈرائیونگ سیٹ پر آگئی۔

٭معروف انگریزی لغت آکسفورڈ نے اپنی انگلش ڈ کشنری میں عورت کی تعریف بدل دی۔۔۔ ایک خبر

عورت کی تعریف کوئی کچھ بھی کرے حقیقت میں وہ ایک ایسی پہیلی ہے جس کے بارے میں یقینی طور پر کچھ بھی کہنا ممکن نہیں۔ روزازل سے لے کر آج تک چاہے دیوی کے روپ میں ہو یا باندی کے روپ میں اس کے بغیر دنیا کی کوئی کہانی مکمل ہی نہیں ہوتی۔ عورت کی حقیقی تعریف ایک ہی ہوسکتی ہے کہ وہ مرد کو غلام بنانے کا ہنر جانتی ہے۔

٭ڈھاکہ، بنگلہ دیش، میں خواجہ سراؤں کے لئے پہلے دینی مدرسے کا افتتاح کردیا گیا ہے، علماء کے ایک گروپ نے مقامی چیریٹی کی مدد سے یہ مدرسہ قائم کیا۔۔۔ ایک خبر

بھارت میں بھی اس کی اشد ضرورت ہے، ممکن ہے معاشرے کو متحد کرنے کا جو کام مرد نہ کرسکے وہ خواجہ سرا کر جائیں۔

٭سوشیل میڈیا پر غلط بیانی، فیک نیوز کے خلاف ایکشن صرف صدر ٹرمپ اور امریکی انتخاب پر کیوں؟۔۔۔ ایک سوال

اچھا سوال ہے، ایسی پابندی ہر ملک میں ہر ایک پر لاگو ہونی چاہئے۔ ورنہ سمجھا جائے گا کہ اس کے پیچھے ضرور کوئی خفیہ ہاتھ ہے جو اپنے مطلب کے لئے کام کرتا ہے، سچ کو جھوٹ پر حاوی کر نے کے لئے نہیں۔

٭متحدہ عرب امارات میں غیر شادی شدہ جوڑوں کو ساتھ رہنے اور کھلے عام شراب پینے کی اجازت۔۔۔ ایک خبر

یعنی اب شیخوں کو عیاشی کے لئے دوسرے ملکوں کو جانے کی ضرورت نہیں۔ وہ یو اے ای کے کسی بھی شہر میں اپنی محفلیں سجا سکتے ہیں۔ رہی گمراہی کے فتوے وہ بر صغیر اور تیسرے درجے کے ممالک کے غرباء کے لئے ہیں۔ہے کسی میں ہمت جو یو اے ای کے اس اقدام کی کھلی مخالفت کرے اس کے اس گمراہی کو سبب بتا کر اس کی بائیکاٹ کا فتویٰ دیں۔

٭ قیامت آنے میں آٹھ سو پچانویں 

 سال باقی ہیں، بنگلور کے مسلم سائنسداں نے کیا دعویٰ۔۔۔ ایک خبر

کیا فرق پڑتا ہے قیامت آٹھ سو پچانویں سال بعد آئے یا آج آئے، ہمارے پاس ہے کیا ایسا؟جس کے کھونے کا خدشہ ہے۔ ویسے بھی ہم پر جو گزر رہی ہے اس کے پس منظر میں۔۔۔ کیا خوب قیامت کا ہے گویا کوئی دن اور۔

٭امریکی صدارتی الیکشن میں جوئے بائیڈن کی فتح باعث راحت کیوں؟۔۔۔ ایک سوال

وہ اس لئے کہ ٹرمپ ہمارے دشمنوں کا دوست ہے، دشمن کا دوست بھی دشمن ہوتا ہے اس کی ہار سے اتنی ہی خوشی ہوتی ہے جتنی دشمن کی ہار سے۔ کیا سمجھے!کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی!

٭نوٹ بندی کی چوتھی سالگرہ پر جشن منانا متاثرین کی قبروں پر کیک کاٹنے کے مترادف۔۔۔ شیوسینا

لوہا ہی لوہے کو کاٹ سکتا ہے، اس کی واضح مثال شیو سینا کی بی جے پی پر ایسی کڑی تنقید ہے۔ مستقبل میں ایسے کئی چوٹ کرتے جملے منظر عام پرآسکتے ہیں۔۔۔انتظار کریں۔ 


Comments

Popular posts from this blog

اِتمام حُجت کس پر؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسانغنی مشتاق احمد رفیقیؔ

تلخ و ترش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسانغنی مشتاق احمد رفیقیؔ

تلخ و ترش ............ اسانغنی مشتاق رفیقی