٭دیگر ریاستوں کو چنئی کارپوریشن کے کورونا روک تھام کے اقدامات پر عمل کرناچاہئے۔۔۔ مرکزی محکمہ صحت صرف کورونا روک تھام کے اقدامات پر ہی نہیں چنئی کارپوریشن اور ٹمل ناڈو حکومت اور بھی بہت سارے معاملات ہیں جنہیں بطور نمونہ اگر دوسرے ریاستیں اپنے آگے رکھیں تو ان کا بہت بھلا ہوسکتا ہے۔ ٭اے آئی اے ڈی ایم کے سے وابستہ سابق وزیر محترمہ ڈاکٹر نیلو فر کفیل صاحبہ کو پارٹی کے اصولوں کے خلاف کام کرنے کے الزام پر پارٹی کی بنیادی رکنیت سے خارج کر دیا گیا۔۔۔ ایک خبر پارٹی کے ساتھ زیادہ وفاداری نبھانے کا شاید یہی انجام ہے اور اسی کا نام سیاست ہے۔محترمہ کی سیاسی عروج اور زوال اور ان کے سابقہ رویوں پر یہ شعر صادق آتا ہے، نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم نہ اِدھر کے رہے نہ اُدھر کے رہے ٭کورونا کے بعد اب ملک میں بلیک فنگس اور وہائٹ فنگس، ماہرین میں تشویش۔۔۔ایک خبر اسی کانام قدرت کی کرونالوجی ہے، کاش یہ بات اقتدار کے نشے میں مست مغرور دماغوں کے سمجھ میں آجائے۔ ٭وزیر اعظم کے ساتھ کووڈ بیٹھک میں دوسری پارٹیوں کے وزرائے اعلیٰ کو نہیں ملا بولنے کا موقع۔۔۔ مغربی بنگال کی وزیر ا...