تلخ و ترش .................. اسانغنی مشتاق رفیقی

٭وزیر اعظم مودی نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متنازعہ زرعی قوانین منسوخ کئے جائیں گے،مظاہرین سے گھر واپس جانے کی اپیل کی۔۔۔ ایک بڑی خبر کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ ہائے اُس زود پشیماں کا پشیماں ہونا ایک سال تک ہزاروں کسانوں کو احتجاج کے لئے مجبور کر کے انہیں گھر دار سے جدا رکھ کر اور کئی سو کسانوں کے موت کے بعد قوانین کی واپسی ہوئی ہے تو یہ کوئی مہربانی نہیں سیاسی مجبوری ہے۔ ٭گڑگاؤں: ہندوتنظیموں نے گڑگاؤں میں عوامی مقامات پر نماز جمعہ کی مخالفت کی تو سکھوں نے گردوارے کے دروازے کھول دئے۔۔۔ ایک خبر پاسباں مل گئے کعبے کو صنم خانے سے شاید ایسے ہی موقعہ کے لئے کہا گیا مصرعہ ہے،سکھ قوم کے اس دریا دلی کو ہمارا سلام ہے۔ ٭کسانوں کا احتجاج فوری طور پرواپس نہیں ہوگا۔ہم اس دن کا انتظار کریں گے جب پارلیمنٹ میں زرعی قوانین کو منسوخ کر دیا جائے گا۔۔۔ بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت صحیح فیصلہ اور سوچ سمجھ کر لیا گیا دانشمندانہ فیصلہ، کیونکہ ایسے حساس معاملہ میں زبانی باتوں پر بھروسہ کرکے بڑے فیصلے لینا چاہے وہ کسی کے جانب سے بھی کیوں نہ ہو سخت حماقت ہی ہوگی۔ ٭جب تک اقتدار میں نہیں لوٹتا تب تک ایوان میں قدم نہیں رکھوں گا۔۔۔ نم آنکھوں سے روتے ہوئے آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلٰی چندرا بابو نائیڈو کرسی اور اقتدار کا نشہ کچھ ایسا ہی ہوتا ہے، یہ کبھی بڑے بڑے سورماؤں کو معمولی کسانوں کے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیتا ہے تو کبھی عوام کے آگے رونے پرمجبور کر دیتا ہے۔ ٭امارت اسلامیہ افغانستان کی حکومت خواتین کی تعلیم کے خلاف نہیں۔۔۔ افغانستان کے قائم مقام وزیر تعلیم نوراللہ منیر لیکن ظاہر میں ابھی تک حکومتِ افغانستان کی جانب سے ایسی کوئی چیز میدان عمل میں سامنے نہیں آئی ہے جس سے وزیر تعلیم کے اس بیان کی تائید ہو۔لگتا ہے یہ صرف ایک سیاسی بیان ہے اور کچھ نہیں۔ ٭میں شادی کے خلاف نہیں تھی مگر اس حوالے سے میرے کچھ تحفظات تھے۔۔۔ ملالہ یوسفزئی، برطانوی فیشن میگزین ”ووگ“ میں دنیا کے اکثر مرد و خواتین کا یہی خیال ہوتا ہے، لیکن سب بخوشی شادی کرتے ہیں اور پھر زندگی بھر اسے بھگتّے ہیں۔ ٭امریکی صدر جو بائیڈن کا طبی معائنہ، نائب صدر کملا ہیرس ۵۸ منٹ کے لئے صدر بن گئیں۔۔۔ ایک خبر اگر ہمارے یہاں کبھی ایسا ہوجائے تو پھر سوچئے کیا ہوگا!! ٭دوسری جنگ عظیم کے بعد جاپان نے پہلی بار اپنا بحری بیڑہ پانی میں اُتارا۔۔۔ ایک عالمی خبر یعنی بہت جلد دنیا میں طاقت کا توازن بدلنے والا ہے۔ ٭مصری لڑکے کا اظہار محبت یا پاگل پن، اپنے سارے دانت توڑ کر ان کا ہار بنا کر اپنی گرل فرینڈ کو پیش کیا۔۔۔ ایک خبر اردو شاعری میں اس کے مثال میں پیش کرنے کے لئے کوئی شعر نہیں ہے، ہمارے شعر ا ء دل جگر آنکھیں نثار کرنے کی باتیں تو کرتے ہیں لیکن دانت!! خیر کوشش کرکے ہم نے ایک شعر گڑھ لی ہی،پڑھئے اور آپ بھی کوشش کیجئے۔ کبھی دل کبھی دانتیں مالا بنا کر تیرے عشق میں ہم نے کیا کیانہ کھویا

Comments

Popular posts from this blog

اِتمام حُجت کس پر؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسانغنی مشتاق احمد رفیقیؔ

تلخ و ترش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسانغنی مشتاق احمد رفیقیؔ

تلخ و ترش ............ اسانغنی مشتاق رفیقی