تلخ و ترش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسانغنی مشتاق رفیقی

٭اگست 23 کو، ہندوستان نے چاند پر جھنڈا لہرادیا،آج سے اس دن کو ہندوستان میں قومی خلائی دن کے طور پر جانا جائے گا۔۔۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور اس کا مکمل کریڈٹ صاحب کو جاتا ہے! چندا ماموں دور کے بڑے پکائیں بور کے آپ کھائیں پیالی میں صاحب کو دیں تھالی میں ٭یہ حیران کن ہے کہ نرگس دت ایوارڈ برائے قومی اتحاد کا اعلان ایک ایسی فلم کے لیے کیا گیا ہے جسے غیر جانبدار ناقدین نے ایک متنازعہ فلم کے طور پر نظر انداز کر دیا تھا۔ ادب اور فلم ایوارڈز میں سیاسی تعصب کی عدم موجودگی ایوارڈز کو لازوال اعزاز بنا دیتی ہے۔ سستی سیاست کے لیے قومی اعزازات کے وقار سے سمجھوتہ نہ کیا جائے۔۔۔ فلم 'دی کشمیر فائلز' کے لیے نیشنل ایوارڈ کا اعلان پر تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن زور کا طمانچہ دھیرے سے،اپنے وزیروں پر ای ڈی کے رائڈس کے باوجود، یہ تو آبیل مجھے مار والی بات ہوگئی، تلاپدی جی! آپ کی جراءت کو سلام۔ ٭ امریکی ریاست جارجیا کی ایک جیل میں امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مگ شاٹ لیا گیا۔ وہ امریکی تاریخ کے پہلے سابق صدر ہیں جنہیں گرفتار کرنے کے بعد مگ شاٹ لیا گیا۔ ان پر 2020 کے صدارتی انتخاب کے نتائج الٹانے کی کوشش کا الزام ہے۔۔۔ وائس آف امریکہ اردو ہر بڑ بول، سیاستدان کے لئے مقام عبرت شہرت کی بلندی بھی پل بھر کا تماشا ہے جس ڈال پہ بیٹھے ہو وہ ٹوٹ بھی سکتی ہے ٭ کانگریس چاروں ریاستوں - مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات ضرور جیتے گی۔۔۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی ناممکن تو نہیں مشکل ضرور ہے، خاص کر راجستھان اور تلنگانہ میں، پھر بھی پارٹی میں اعتماد پیدا کرنے کے لئے ایسے بیانات لازمی ہیں، لگے رہو منا بھائی! ٭"ثقافت میں متحد ہونے کی موروثی صلاحیت ہے کیونکہ یہ ہمیں متنوع پس منظر اور نقطہ نظر کو سمجھنے کے قابل بناتی ہے۔ ہمیں، ہندوستان میں، اپنی ابدی اور متنوع ثقافت پر بہت فخر ہے۔"۔۔۔ وزیر اعظم نریندر مودی وارانسی میں جی-20 ثقافتی وزراء کے اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے منسوب چراغوں سے ، طرفدار ہوا کے تم لوگ منافق ہو، منافق بھی بَلا کے ٭ ڈنمارک قرآن جلانے پر پابندی عائد کر دے گا، وزیر انصاف ڈنمارک پیٹر ہومل گارڈ۔ ڈنمارک کی حکومت جلد ہی ملک میں ایک نیا قانون متعارف کروانے جا رہی ہے، جس کے تحت مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کو جلانے یا اس کی بے حرمتی کرنے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔۔۔ ڈی ڈبلیو اردو ایک اچھی خبر، دیر سے ہی سہی ، درست قدم۔ ٭ ریاستی حکومت پیاز کے معاملے میں کسانوں کے ساتھ ہے۔ نافڈ کے 13 مراکز پر خریداری جاری ہے۔ ان مراکز پر خریداری بڑھانے کے لیے مرکزی وزیر زراعت اور مرکزی وزیر تجارت سے درخواست کی گئی ہے۔نافڈ کی جانب سے اب تک 500 میٹرک ٹن پیاز خریدی جا چکی ہے۔ ایک خط کے ذریعے کسانوں کے پاس پیاز کی دستیابی کے پیش نظر خریداری مراکز کی تعداد بڑھانے کی درخواست کی گئی ہے۔۔۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے لگتا ہے ٹماٹر کے بعد اب پیاز رلانے کے لئے آنے ہی والی ہے۔ ہوشیار!!! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

اِتمام حُجت کس پر؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسانغنی مشتاق احمد رفیقیؔ

تلخ و ترش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسانغنی مشتاق احمد رفیقیؔ

تلخ و ترش ............ اسانغنی مشتاق رفیقی