٭راہل گاندھی کی وزیر اعظم مودی اور پرینکا کی یوگی پر تنقید۔۔۔ ایک اخبار کی سرخی اور یہ دونوں کر بھی کیا سکتے ہیں، نہ ان کی پارٹی ان کے قبضے میں ہے نہ عوام پر ان کا کوئی اثر و رسوخ باقی ہے، اب کوئی معجزہ ہی انہیں حکومت کے ایوانوں تک پہنچا سکتا ہے، تب تک انہی یہی کرتے رہنا ہے۔ ٭ملک کے موجودہ منظر نامہ کو بدلنے کے لئے نوجوان طبقہ کا سیاست میں آنا ضروری۔۔۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق اسٹوڈینٹ لیڈر ڈاکٹر مشکور عثمانی بے شک اس میں کوئی دو رائے نہیں، صرف سیاست ہی میں نے نہیں ہر میدان میں نوجوانوں کو آگے آنا ہے لیکن سب سے بڑا مسئلہ بوڑھی قیادتوں کا ہے جو ہر حال میں اپنی زندگی کی آخری سانسوں تک عہدوں اور کرسیوں سے چپکے رہنا چاہتے ہیں، انہیں اپنی اس ضد کے آگے قوم و ملت کی بھی کوئی پرواہ نہیں اور بیچارا نوجوان طبقہ دل میں لاکھوں کروڑوں خواب اور منصوبے لئے بڑوں کی عزت اور تکریم کو ملحوظ رکھتے ہوئے خاموش کھڑا ہے۔ ٭بات خلا تک پہنچ گئی؟ امریکہ، برطانیہ کا روس پر خلا میں ہتھیار بھیجنے کا الزام۔۔۔ ایک عالمی خبر یعنی دنیا اب اسپیس وار کے دہانے پر پہنچ چکی ہے اور ہو سکتا ہے بہت جل...